ETV Bharat / state

Thane civic chief تھانے ضلع میں غیرقانونی تعمیرات کو لیکر بلدیہ سخت، کمشنر کا جاری ہوا فرمان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 6:42 PM IST

تھانے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کو لیکر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی تشویش کا باعث نہیں ہیں۔ Thane civic chief pulls up civic officials over unauthorised constructions in city

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: تھانے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کو لیکر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی تشویش کا باعث نہیں ہیں۔ یا یہ کہ سسٹم نے سہولت کے لیے غیر قانونی تعمیرات کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میونسپل کمشنر نے انہی الفاظ کے ساتھ اس سے سختی سے نمٹنے کی بات کہی کمشنر ابھیجیت بانگر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب غیر قانونی تعمیرات مکمل ہوتی ہیں تو شہری کسی حادثے کا انتظار کرتے ہیں اور اسی کے سائے میں اپنی زندگی گزارتے ہیں کمشنر نے تمام سرکل کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ میٹنگ میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس پر سختی سے کارروائی کرنے کی بات کہی۔ ہرغیر قانونی تعمیراتی کام کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کی جائے اور وہاں پانی اور بجلی کا نیا کنکشن نہیں ملنا چاہیے اسکے لیے احتیاط برتیں۔

کمشنر کی واضح ہدایات کے مطابق اگر ایسی تعمیرات میں پانی کا نیا کنکشن پایا جاتا ہے تو ایگزیکٹو انجینئر کو معطل کر دیا جائے گا۔ بانگر کا مطلب صاف ہے کہ سرکاری ملازمین کی پشت پناہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اپنی ہدایت میں اُنہوں نے کہا کہ ہر غیر قانونی تعمیراتی عمارت پر اب فوراً بورڈ لگایا جائے تاکہ یہ پتا چل سکے کی یہ غیر قانونی ہے اُسکے خلاف کارروائی، انہدامی کارروائی کے دوران جو اخراجات ہوتے ہیں وہ اُنہیں خود برداشت کرنے ہونگے کارروائی کے دوران کوئی مزاحمت يا دخل انداز ی کرنے کی جرات کرے گا تو اس پر سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مہاوترن اور ٹورینٹ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے کیونکہ بجلی کی فراہمی کی ذمہ داری ان کی ہے انہیں تحریری طور پر بتایا جائیں انہوں نے واضح کیا کہ میونسپل کارپوریشن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی حالت میں پانی اور بجلی کی سپلائی نہیں کی جائے گی جب تک کہ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے کارروائی کا اجازت نامہ نہ ہو۔

کلوا، دیوا اور ممبرا جیسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کی شکایایتیں ہیں۔ کمشنر نے ان شکایت کی چھان بین کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی جنوری 2023 میں جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعے ہر اسسٹنٹ کمشنر کو غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لیے ضروری مین پاور اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ اگر انہیں مزید مدد کی ضرورت ہے تو وہ فوری طور پر دی جائیں گی۔ لہٰذا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ اس کے باوجود اگر مطلوبہ کارروائی نہیں کی گئی تو اسسٹنٹ کمشنر ذمہ دار ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ آپ نے ممبرا میں لکی کمپاؤنڈ، سائراج بلڈنگ حادثہ دیکھا ہوگا۔ کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ہماری لاپرواہی سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ اس لئے صرف تھوڑی سی انہدامی کارروائی سے کام نہیں چلے گا بلکہ غیرقانونی تعمیرات منہدم کرنا ہوگا۔ غیر قانونی تعمیراتی کام میں صرف سلیب کو توڑا جاتا ہے۔ عمارت کا بنیادی ڈھانچہ برقرار رہتا ہے۔ بعد میں اس پر دوبارہ تعمیرات ہوتی ہیں وہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ اس لیے مکمل تعمیرات پر کارروائی کریں۔

اسی لیے اُنہوں نے کہا کہ نچلی سطح کے افسران بیٹ مکادم اور بیٹ انسپکٹرز کا کام منظم طریقے سے شروع کیا جائے۔ اسکے لیے تحریری طور پر سب کچھ نوٹ کیا جائے تمام غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں کو فوری طور پر رجسٹر میں درج کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر اس طرف توجہ دیں اور کارروائی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کارروائی میں تاخیر کی صورت میں براہ راست ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کی مسماری کے اخراجات متعلقہ شخص سے اس کی جائیداد کے بقایا جات کے طور پر وصول کیے جائیں اگر بار بار انہدامی کارروائی کی جائیگی اور عمارت پھر بھی ویسے ہی کھڑی ہے تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے مسماری کی قیمت وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Miladunnabi Celebration مہاراشٹر کیں عید میلادالنبی کا جلوس 29 ستمبر کو نکالا جائے گا

متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تمام سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں دو دن میں معلومات دیں۔ ان غیر تعمیرات کو گرانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔ اس کے بعد ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کی لیے جواب دہ ہونگے۔ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق شکایات، سروے، فہرستوں، نوٹسز اور کارروائیوں کے بارے میں روزانہ کی معلومات دینے والا کمپیوٹر سسٹم (ڈیش بورڈ) 15 دنوں کے اندر تیار کیا جائے۔ کمشنر ہر پندرہ دن بعد اس کا جائزہ لینے والے ہیں۔ اس کا استعمال غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اس سے سسٹم میں تبدیلیاں آئی گی اور پورا نظام اسی کے مطابق کام کرے گا اس کے لیے کمشنر نے عرضی گزار کو فوری طور پر لاگو کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.