ETV Bharat / state

BRS Public Rally in Aurangabad چندر شیکھر راؤ کل اورنگ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، تیاری مکمل - اورنگ آباد میں بھارت راشٹر سمیتی

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کل اورنگ آباد شہر کے جبیندا میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ریاست مہاراشٹر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بی آر ایس پارٹی میں شمولیت کر سکتے ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کل اورنگ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 10:10 PM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کل اورنگ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

اورنگ آباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کا جلسہ عام 24 اپریل کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ہونے جارہا ہے۔ جس کے لیے اورنگ آباد شہر کے جبيندا میدان میں تیاریاں بھی جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اس جلسہ میں مراٹھواڑہ کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداران تلنگانہ کی سیاسی پارٹی بھارت راشٹر سمیتی (BRS) میں شامل ہو دکتے ہیں۔

بی آر ایس پارٹی کے عہدیداران نے شہر کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور چوبیس اپریل کو ہونے والے بی آر ایس کے جلسے کے لئے شہر پولیس نے جبیندا میدان میں جلسہ عام کرنے کی اجازت دی۔ جس میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ عوام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے بھی لوگ آکر بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اس دوران بی آر ایس کے لیڈران و کارکنان نے مہاراشٹر میں پارٹی کو کس طرح مضبوط بنایا جائے، اس پر بھی غور و خوص کیا۔ اورنگ آباد میں ہونے والی بی آر ایس کے اجلاس میں ودربھ کے ساتھ مراٹھواڑہ کے بیڑ، پربھنی، ناندیڑ ، اورنگ آباد اضلاع کے کئی لیڈران اور کارکن بی آرایس میں شامل ہو رہے ہیں۔ جس جگہ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، وہاں کا جائزہ ہمارے نمائندے اسرار الدین چشتی نے کیا اور بی آر ایس کے مقامی و تلنگانہ کے لیڈران سے بات کی۔

اورنگ آباد کے مقامی لیڈر قدیر مولانا کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں بی آر ایس کو جو مقبولیت مل رہی ہے وہ بی آر ایس کے کاموں کی وجہ سے مل رہی ہے کیونکہ تیلنگانہ میں کسانوں کے حق کی بات کی جاتی ہے اور انہیں خوشحال رکھا جاتا ہے۔ اسی لئے اورنگ آباد میں ہونے والے بی آر ایس کے جلسہ عام میں غریب طبقے کے ساتھ ساتھ کاشتکار بھی بڑے پیمانے پر موجود رہیں گے۔

ساتھ ہی بی آر ایس کے مقامی لیڈر عبدالقدیر مولانا کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنی حکومت نہیں بنا سکتی جب تک وہ ہم اس کو سپورٹ نہیں کرتے۔ مختلف پارٹیوں کے ایم پی، ایم ایل اے لوکل کونسل اور مختلف لیڈران بھی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور یہ سب لوگ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں سے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ امید ہے کہ مہاراشٹر کے ہر انتخابات میں بی آر ایس اپنا نمائندہ کھڑا کرے گی اور اس کی جیت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔

تلنگانہ کے رکن اسمبلی شکیل خان نے کہاکہ کئی لوگوں کی ڈیمانڈ تھی کہ مہاراشٹر میں بی آر ایس کو انتخابات میں لڑنا چاہیے اور یہاں سے جیت حاصل کرنی چاہیے۔ اسی لیے بی آر ایس ہر انتخابات میں لڑے گی اور جس طرح تلنگانہ میں عام لوگوں کے لئے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں، اسی طرز پر مہاراشٹر میں بھی کام ہونا چاہیے۔ رکن اسمبلی شکیل کا کہنا ہے کہ 975 کلومیٹر مہاراشٹر بارڈر کے مختلف گاؤں کے لوگ بھی تیلنگانہ ریاست سے جڑنا چاہتے ہیں لیکن مہاراشٹر حکومت کی اجازت نہیں ہے۔ تلنگانہ ماڈل لے کر بی آر ایس اب پورے ملک میں انتخابات میں حصہ لے گی اور جیت حاصل کرے گی کیونکہ مہاراشٹر میں جہاں پر بھی کے سی آر کا جلسہ عام ہورہا ہے وہاں پر لاکھوں کی تعداد میں بی آر ایس کو چاہنے والے پہنچ رہے ہیں۔

رکن اسمبلی جیون ریڈی نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے اورنگ آباد میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کے عوامی اجلاس کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس میدان میں اجلاس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ موجود رہیں گے۔ ساتھ ہی تلنگانہ میں بی ایس آر کی جانب سے جو ترقیاتی کام کیے گئے ہیں اور سرکاری اسکیموں کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچایا ہے، اس کے بھی بڑے بڑے بینر لگائے گئے ہیں تاکہ اورنگ آباد کی عوام کو بھی آر ایس کے کام دکھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Numbers Of Womens Join BRS تلنگانہ وزیر داخلہ محمد محمود علی کی نگرانی میں خواتین بی آر ایس پارٹی میں شامل

سابق مرکزی وزیر وینوں گوپال کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیاں صرف عوام سے وعدے کرتی ہے۔ عوام کے مسائل حل نہیں کرتی ہے لیکن بی آر ایس عوام سے جو وعدے کرتی ہے وہ تیلنگانہ میں پورے کیے ہیں اسی لیے تیلنگانہ میں کے سی آر نے دوبارہ حکومت بنائی ہے۔ کے سی آر کو سیاست میں کافی تجربہ بھی ہے اور بی آر ایس جو کہتی ہے، اسے عوام کے حق میں پورا کرتی ہے۔ اجلاس کے لئے اورنگ آباد میں 90 فیصد تیاریاں مکمل ہو چکی ہے اور کل صبح تک یہ تیاری پوری کر لی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.