ETV Bharat / state

مہاراشٹر: متعدد پولنگ سینٹرز پر ای وی ایم میں خرابی

ریاست مہاراشٹر میں صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے پولنگ کے مدنظر تمام طرح کی تیاریاں کی گئی ہیں اس کے باوجود کچھ مقامات پر ای وی ایم مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کے سبب پولنگ کے عمل میں رخنہ پڑا ہے۔

متعدد پولنگ سینٹرز پر ای وی ایم میں خرابی
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 3:06 PM IST

ورلی اسمبلی حلقے کی 52 چال میں واقع 62 نمبر پولنگ سینٹر پر تین ای وی ایم مشین بند پڑنے پر اسے تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔

سانگلی کے اسلام پور اسمبلی حلقے میں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کے بوتھ پر ای وی ایم مشین 45 منٹ تک بند رہی جس سے رائے دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنیت پاٹل نے مشین میں خرابی پیدا ہونے کے سبب زائد وقت تک پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا مگر ان کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔

عثمان آباد میں بارش کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سینٹر پر پہنچے لیکن ای وی ایم مشین بند پڑنے کے سبب ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا۔ عثمان آباد کے کلمب اسمبلی حلقے میں ڈکسل علاقے میں ووٹرز کو انتظار کرنا پڑا۔ پولنگ سینٹر نمبر 55 پر مشین میں خرابی ہونے کے سبب آدھے گھنٹے تک ووٹرز کو انتظار کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ امراوتی، جالنہ، وردھا، چندر پور، رتنا گیری، رائے گڑھ اور ہنگولی کے چند پولنگ مراکز پر بھی ای وی ایم میں خرابی کے سبب ووٹرز کو انتظار کرنا پڑا۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.