ETV Bharat / state

ممبئی: سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا جمعہ سے آغاز

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں بعد نماز جمعہ شروع ہوگا۔

تبلیغی اجتماع
تبلیغی اجتماع
author img

By

Published : Feb 6, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:23 AM IST

تبلیغی اجتماع ممبئی کے وڈالا میں ہونے والا تھا لیکن لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر پولیس نے اجتماع کو چیتا کیمپ میں منتقل کر دیا۔

اس اجتماع میں ممبئی اور مہاراشٹر سے ہزاروں افراد کی شرکت ممکن ہے، چالیس روزہ جماعت کے ارکان کی اکثریت اس اجتماع میں شریک ہوگی، جبکہ ممبئی کے الگ الگ علاقوں سے بھی مسلمان پہلے دن اور تیسرے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے پیش نظرحکام نے اس تبلیغی اجتماع کو وڈالا سے شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل کردیا ہے، اس کی ایک وجہ ظاہری طور پر موجودہ ملکی حالات کو بتایا جارہا ہے۔

تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ذمہ دار نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے وڈالا میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے اجتماع کو ان کی ایماء پر چیتا کیمپ منتقل کردیا گیا، دراصل وڈالا ایسٹرن فری وے کے قریب واقع کسٹم اور سالٹ کمیشن کی مخصوص خالی زمین پر اجتماع منعقد کرنے کا منصوبہ تھا اور مقامی رکن پارلیمان نے اس میں تعاون کا یقین دلایا لیکن مسلم آبادی کے قریب واقع اس مقام پر اجتماع کی اجازت نہیں مل سکی جبکہ آپسی تال میل کی کمی بھی ایک سبب بتایا جارہا ہے۔

چیتا کیمپ کے اس سہ روز اجتماع میں شرکت کے لیے ممبئی، مہاراشٹر اور آس پاس کی ریاستوں سے جماعتیں آنا شروع ہوگئی ہیں، اجتماع میں 40 روز کے لیے جانے والی جماعتوں کے ارکان کی اکثریت ہوگی۔

سہ روزہ تبلیغی اجتماع اتوار کو بعد نماز عصر دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اجتماع کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اتوار کی تعطیل کے سبب شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اس تعلق سے اجتماع گاہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے اس کے علاوہ اجتماع گاہ تک آنے والی سواریوں کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی بندوبست کیا ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 6 2020 8:24PM

ممبئی : سہ روزہ تبلیغی اجتماع مضافاتی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل ، ہزاروں مسلمانوں کی شرکت متوقع

ممبئی6 فروری (یواین آئی )ممبئی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں بعدنماز جمعہ شروع ہوگا ،جس میں ممبئی اور مہاراشٹر سے ہزاروں افراد کی شرکت ممکن ہے ، ان میں چالیس روزہ جماعت کے ارکان کی اکثریت اس اجتماع میں شریک ہوگی ،جبکہ ممبئی کے الگ الگ علاقوں سے بھی مسلمان پہلے دن اور تیسرے دن دعائیہ اجتماع میں شریک ہوںگے۔

واضح رہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے پیش نظرحکام نے شہری علاقے وڈالا سے اجتماع کو شمال مشرقی علاقہ چیتا کیمپ میں منتقل کردیا ،اس کی ایک وجہ ظاہری طورپر موجودہ ملکی حالات کو بتا یاجارہا ہے ،لیکن تبلیغی جماعت سے وابستہ ایک ذمہ دار نے کہا کہ شہری انتظامیہ نے وڈالا میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ،اور اسی وجہ سے اجتماع کو ان کی ایماءپر بعد میں چیتا کیمپ منتقل کردیا گیا ،دراصل وڈالا ایسٹرن فری وے کے قریب واقع کسٹم اور سالٹ کمیشن کی مخصوص خالی زمین پراجتماع کرنے کا منصوبہ تھا ،ایک مقامی ایم پی نے تعاون کا یقین دلایا ،لیکن مسلم آبادی کے قریب واقع اس مقام پر اجتماع کی اجازت نہیں مل سکی ۔جبکہ آپسی تال میل کی کمی بھی ایک سبب بتایا جارہا ہے۔

چیتاکیمپ ممبئی کے اس سہ روز اجتماع میں شرکت کے لیے ممبئی ،مہاراشٹر اور آس پاس کی ریاستوں سے جماعتیں آنا شروع ہوگئی ہیں ،اجتماع میں 40روز کے لیے جانے والی جماعتوں کے ارکان کی اکثریت ہوگی ،لیکن دوسرے مسلمان بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔اتوار کو بعد نماز عصر دعاءہوگی اور منتظمین کا کہنا ہے ،اتوار کی تعطیل کے سبب ان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔اجتماع گاہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے اور پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات سحت کردیئے ہیں۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے ،اجتماع گاہ تک آنے والی موٹرگاڑیوں کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی خصوصی بندوبست کیا ہے۔

یواین آئی -اے اے اے

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.