ملزم کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے پاس سے کسی بھی طرح کی منشیات برآمد نہیں ہوئی حالانکہ نارکوٹک کنٹرول بیورو نے ریمانڈ ایپلیکیشن میں یہ ظاہر کیا ہے کہ زید کے پاس درہم اور امریکی ڈالر کی شکل میں کئی لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں اور یہ رقم منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل کی گئی ہے جسکی جانچ ضروری ہے۔
نارکوٹک کنٹرول بیورو نے اپنی جانچ میں یہ ظاہر کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں ممبئی میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کا بڑا نیٹ ورک سرگرم ہے۔
فی الحال نارکوٹک کنٹرول بیورو زید کے پاس سے برآمد روپے کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے کہ آخر یہ پیسے اس کے پاس کہاں سے آئے کیونکہ زید کے علاوہ جن لوگوں کو نارکوٹک کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا ہے اُن کے پاس سے منشیات ضبط کی گئی ہے جن کا زید سے تعلق ہے۔