سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کے علاوہ دیگر چھ افراد سے ’خودکشی معاملہ‘ میں پوچھ گچھ کی گئی۔ انکیتا لوکھنڈے سے آدھے گھنٹے تک سشانت کے ساتھ تعلقات پر پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ وہ دونوں گذشتہ چھ سال سے ساتھ رہ رہے تھے۔ پوچھ تاچھ سے سشانت کی ذہنی کیفیت کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
قبل ازیں پولیس نے سشانت کے گھریلو ملازم، بہن، بہنوئی، قریبی دوست اور دیگر سے پوچھ گچھ کی تھی۔
کچھ دن قبل انکیتا نے سشانت کے ساتھ رشتہ توڑتے ہوئے کاروباری شخصیت وویک جین سے دوستی کرلی تھی۔
اس معاملہ میں اداکارہ ریا چکرورتی سے بھی پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ سشانت نے کچھ ماہ قبل اپنے والد کو فون پر بتایا تھا کہ وہ نومبر میں ریا سے شادی کررہا ہے۔