ETV Bharat / state

سنی جمعیت علماء اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں آتشزدگی متاثرین کی مدد کرے گی - متاثرین کی داد رسی

مالیگاؤں میں بھیانک آتشزدگی میں تباہ و برباد ہو جانے والے مکانات کی دوبارہ تعمیر کا ذمہ سنی جمعیت علماء اور رضا اکیڈمی نے اٹھایا ہے۔

Sunni Jamiat Ulema and Raza Academy will help the Malegaon fire victims
سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں آتشزدگی متاثرین کی مدد کرے گی
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 7:09 AM IST

جمعہ سنیچر کی درمیانی شب مالیگاؤں کے سید اظہار اشرف نگر میں آباد مسلمانوں کے گھروں میں اچانک لگی بھیانک آگ نے ایک طرف پورے شہر میں سنسنی پیدا کر دی تو وہیں جن مکینوں کے گھر اچانک آگ کی لپیٹ میں آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے خاکستر ہوگئے وہاں کے نوجوان، بزرگ، روتے بلکتے بچے اور پردہ نشین ماں بہنیں اس پر شدید رنج و صدمے سے دوچار ہیں۔

Sunni Jamiat Ulema and Raza Academy will help the Malegaon fire victims
سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں آتشزدگی متاثرین کی مدد کرے گی

ایسے حالات میں فوری طور پر آل انڈیا سنی جمعیت علماء اور رضا اکیڈمی مالیگاؤں کے وفد نے دورہ کیا۔ متاثرین کی داد رسی کی اور خانماں برباد مسلمانوں کو تسلی و تشفی کے کلمات ادا کئے۔

سنیچر کی ہی رات بعد نمازِ عشا مسجد سید اظہار اشرف میں ایک میٹنگ محلہ کے سرکردہ افراد اور آتش زدگی کا شکار ہوئے خاندانوں کے ذمہ داران کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں سنی جمعیت علماء کے مفتی واجد علی یارعلوی، حاجی یوسف الیاس، حاجی اطہر حسین اشرفی، قاری ہارون رضوی، عقیل کرانتی، حافظ سراج احمد رضوی کے علاوہ رضا اکیڈمی کے ڈاکٹر رئیس احمد رضوی، شکیل احمد سبحانی، رضوی سلیم شہزاد، مولانا غلام فرید، حافظ شریف رضوی، حامد رضوی المعینی ،امتیاز خورشید وغیرہ ذمہ داران نے متاثرہ افراد کو تسلی و تشفی دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ جن افراد کے مکانات اس ناگہانی حادثہ میں جل کر خاک ہوئے ہیں، انشاء اللہ ان مکانات کی دوبارہ تعمیر رضا اکیڈمی مالیگاؤں اور آل انڈیا سنی جمعیت علماء مالیگاؤں کی جانب سے کی جائے گی۔

اس موقع پر محلے کے سرکردہ افراد، رضا کار اور کارپوریٹرس کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ریلیف کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔

اتوار کی دوپہر ممبئی سے الحاج محمد سعید نوری، مولانا امان اللہ رضا، مولانا عباس رضوی، الحاج عارف رضوی و دیگر علماء و ذمہ داران بھی مالیگاؤں پہنچ گئے۔ دفتر رضا اکیڈمی پر ممبئی کے اس وفد کا استقبال سنی جمعیت علماء مالیگاؤں اور رضا اکیڈمی کے ذمہ داران نے کیا۔ یہاں وفد میں شامل ذمہ داران کے درمیان اہلسنت کی دونوں تنظیموں کی جانب سے کی گئی اب تک کی کاروائی اور مستقبل کے لائحہ عمل تک خاکہ پیش کیا گیا۔

بعدہ مالیگاؤں ممبئی رضا اکیڈمی، آل انڈیا سنی جمعیت العلماء کے مشترکہ وفد نے آگ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی۔ محلے کے نوجوانوں کی جانب سے فوری امداد و اعانت پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ جلے ہوئے مکانات کے ملبوں کو دیکھ کر ممبئی سے آئے وفد کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں۔ یہاں موجود متاثرین سے اظہار ہمدردی اور ہر طرح کی معاونت کا وعدہ کرتے ہوئے دعائے خیر کی گئی۔

اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ ایک غریب بستی میں جن خاندانوں کی پوری زندگی کی کمائی دیکھتے ہی دیکھتے راکھ بن گئی ان کے لیے مکانات بناکر دینے کا جو عزم سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی کے مقامی ذمہ داران نے کیا وہ قابل ستائش ہے۔ حضور سید عالم مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی تعلیم ہمیں دی ہے کہ پریشان حال اور مصیبت زدہ و آفت زدہ لوگوں کی امداد و اعانت کی جائے، میری دعا ہے کہ یہ کام جلد ازجلد پایۂ تکمیل کو پہنچے، جس کے ذریعے بے گھر ہوجانے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو سر چھپانے کے لیے دوبارہ اپنا وہ گھر نصیب ہو جائے جو انہوں نے بہت مشقتوں کے بعد بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے مسلمان اپنے دینی تشخص کی وجہ سے ملک میں جانے پہچانے جاتے ہیں، مجھے امید ہے کہ مخیران شہر اس معاملے میں آگے بڑھ کر سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مولانا عباس رضوی ( ممبئی) نے کہا کہ بھیانک آگ میں جل کر خاک ہوجانے والے مکانات کو دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ایسے اسباب پیدا فرمائے کہ جو عزم رضا اکیڈمی اور سنی جمعیت العلماء نے کیا ہے اس کے مطابق جلد سے جلد مکانات کی تعمیر ہوجائے۔

مولانا امان اللہ رضا نے کہا کہ بھیانک آگ میں بے گھر ہوجانے والوں کی جو خدمت اہلیان محلہ اور شہر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے کی جارہی ہے اسے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان نصیب ہوا، اللہ تعالیٰ خدمت خلق کے ان کا موں میں حصہ لینے والے تمام حضرات کو جزائے خیر دے۔

رضا اکیڈمی ممبئی کے سکریٹری محمد عارف رضوی نے کہا کہ اس بھیانک آتشزدگی میں بے گھر ہوجانے والے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے لیے مکانات بنا کر دینے کا جو منصوبہ سنی جمعیت العلماء اور رضا اکیڈمی نے مشترکہ طور پر بنایا ہے اس کے لیے میں ان دونوں تنظیموں کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.