ETV Bharat / state

نرگس کا انٹرویو لیتے وقت گھبراہٹ ہورہی تھی:َ سنیل دت

انٹرویو کے دوران اپنے سامنے نرگس کو دیکھ کر سنیل دت کافی نروس ہوگئے تھے۔ وہ ان سے ایک بھی سوال نہیں پوچھ پائے جس کی وجہ سے ان کی نوکری جاتے جاتے بچی تھی۔

نرگس کا انٹرویو لیتے وقت گھبراہٹ ہورہی تھی:َ سنیل دت
نرگس کا انٹرویو لیتے وقت گھبراہٹ ہورہی تھی:َ سنیل دت
author img

By

Published : May 3, 2020, 9:04 PM IST

ممبئی: سنیل دت نے اپنے کرئیر کی شروعات بطور ریڈیو جاکی سے کی تھی۔ اس وقت تک انہوں نے فلموں میں ایکٹنگ شروع نہیں کی تھی، جبکہ اس وقت تک نرگس ایک بڑی اسٹار بن چکی تھیں۔

نرگس اور سنیل دت کی پہلی ملاقات ایک انٹرویو کے سلسلہ میں ہوئی تھی۔ سنیل دت کو ریڈیو کے لئے نرگس کا ایک انٹرویو لینا تھا۔ انٹرویو کے دوران اپنے سامنے نرگس کو دیکھ کر سنیل دت کافی نروس ہوگئے تھے۔ وہ ان سے ایک بھی سوال نہیں پوچھ پائے ۔ سنیل دت کی نوکری اس وقت جاتے جاتے بچ گئی تھی۔

فلم مدر انڈیا کی شوٹنگ کے دوران نرگس کافی شہرت حاصل کرچکی تھیں۔سنیل دت اس وقت فلم انڈسٹری میں جدوجہد کررہے تھے۔

ایک مرتبہ فلم مدر انڈیا کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی تھی اور نرگس اس میں پھنس گئی تھیں۔ سنیل دت نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نرگس کو بچایا۔ اسی کے بعد ان دونوں میں محبت ہوگئی تھی اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.