مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے کناٹ پیلس روڈ پر چھوٹے بیوپاری پھل فروٹ فروخت کرتے تھے لیکن وہاں تار فینسنگ لگانے سے سینکڑوں افراد کا روزگار چھن گیا Hundreds Lost Their Jobs، جس کے بعد یہ لوگ پچھلے پچیس دنوں سے میونسپل کارپوریشن کے روبرو احتجاج کر رہے تھے۔
میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر رویندر نکم نے کناٹ پیلس پہنچ کر مارکیٹ کا معائنہ کیا اور یونین کے رہنماوں سے بات چیت کی۔ ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی اور تحریری یقین دہانی Written Assurance کروائی۔
پچھلے پچیس دنوں سے میونسپل کارپوریشن کے روبرو جاری ہاتھ گاڑی اور ٹھیلہ والوں کی ہڑتال آخر کار ختم ہوگئی۔ یہ ہڑتال شہید بھگت سنگھ ہاکرز یونین کی قیادت میں جاری تھی۔
ایڈوکیٹ ابھئے ٹکسال اور ان کے کارکنوں کی جدوجہد اور ثابت قدمی کا نتیجہ The Result of Struggle and Perseverance یہ نکلا کہ ڈپٹی کمشنر رویندر نکم نے کناٹ پیلس پہنچ کر مارکیٹ کا معائنہ کیا اور یونین کے لیڈروں سے بات چیت کی ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی اور تحریری یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلے کو مثبت طریقے سے حل کیا جائے گا۔، جس کے بعد ہڑتال ختم کی گئی۔