ETV Bharat / state

Police Action in Bhiwandi بھیونڈی میں رات بھر ڈھابہ چلانے والوں پر پولیس کی کارروائی میں سختی - Anti Drug Campaign

بھیونڈی میں رات بھر ڈھابہ چلانے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی میں سختی لاتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ قانون سے بالاتر ہوکر راتوں کو جاگ کر ہوٹل بازی اور حقہ نوشی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بھیونڈی میں رات بھر ڈھابہ چلانے والوں پر پولیس کی کارروائی میں سختی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 5:32 PM IST

ممبئی: ممبئی شہر سے متصل ممبئی اور بھیونڈی ناسک شاہراہ پر درجنوں کی تعداد میں موجود ڈھابے ممبئی اور مضافات میں اپنے ذائقوں، مرغن غذاؤں اور سیر و تفریح کے علاوہ نائٹ لائف اور نشہ آور حقہ فراہم کرنے کے لیے خاصا مشہور ہیں۔ یہاں ہوٹل کے شوقین افراد یومیہ شام ڈھلنے سے لیکر علی الصباح تک گلزار رہتے ہیں۔ ہفتہ میں چار دن جمعرات تا اتوار ان ڈھابوں پر گاہکوں کا زبردست اژدہام رہتا ہے اور اس دن کا کلیکشن تقریباً دو گنا ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اس دن سب سے زیادہ کاروبار حقہ فروخت کرکے یہ ڈھابہ مالکان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Anti Drug Campaign نشہ نوجوانوں کے لئے باعث ہلاکت

لیکن اب یہ سب گزشتہ دنوں کی بات ہوجائے گی کیونکہ پولیس نے ایسے تمام ڈھابوں پر اپنا شکنجہ سخت کردیا ہے۔ اب یہ پوری رات کھلا نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ تھانے دیہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم دیشامانے نے ڈی وائی ایس پی اور تعلقہ کے سینئر پولیس انسپکٹر کو حکم دیا ہے کہ دیے گئے وقت زیادہ دیر تک چلنے والے سبھی ڈھابوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے سخت رویہ کے بعد سے ڈھابہ مالکان میں پولیس کا شدید خوف ہے۔

حالیہ پولیس نوٹس میں مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر رنویر بائیس اور ڈی وائی ایس پی پرشانت دھولے کو حکم دیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سبھی ڈھابوں کے خلاف کارروائی کریں۔ جس کے بعد سے ڈھابہ مالکان پولیس کی کارروائی سے بچنے کا راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ پیر دیر شب بھی ان ڈھابوں پر زبردست بھیڑ تھی اور باہری لائٹ بند کر کاروبار معمول کے مطابق جاری تھا۔
بھیونڈی تعلقہ سے ہوکر گزرنے والے ہائی وے سمیت دیگر علاقوں میں تمام تجارتی سرگرمیاں رات 11 کے بعد بند ہوجاتی ہیں مگر شہر سے متصل ممبئی ناسک اور بھیونڈی ناسک روڑ پر واقع درجنوں ڈھابے شام سے شروع ہوکر علی الصباح تک گلزار رہتے ہیں۔ دیر رات میں ڈھابوں پر منشیات فروش، ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے شاطر لٹیروں، پائ وے پر لوٹ مار کرنے والی ٹولی کے اراکین، موٹر سائیکل چور وہاں موجود رہتے ہیں وہیں پلان تیار کر واردات کو انجام دیتے ہیں۔

حالانکہ اب تک بھیونڈی تعلقہ پولیس ان ڈھابوں کو ان کے طے وقت پر بند کرانے میں پوری طرح ناکام ہے۔ مگر ایس پی کے حکم کے بعد مقامی پولیس اور ڈھابہ مالکان کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ بھیونڈی کے زیادہ تر ڈھابوں پر ممنوعہ حقہ فروخت کرنے کا غیرقانونی کاروبار پورے شباب پر ہے سماجی کارکنان اور ملی تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کیا ہے کہ فوراً حقہ بند کرایا جائے اور اس فروخت کرنے والے ڈھابہ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

حالانکہ اس ہفتہ کے آغاز سے رات میں بھی بھیونڈی ناسک شاہراہ پر محمد علی دلی دربار، دلی دربار، نواب، کاشمیرا، شملہ، تاج گارڈن، ممبئی ناسک شاہراہ پر کرزما سوایہ، سواستک، کرشما سمیت مختلف ڈھابوں پر مختلف اقسام کا ممنوعہ حقہ گاہکوں کو فروخت کرنے کا کاروبار جاری تھا سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ دیر رات ان ڈھابوں نوعمر لڑکیاں حقہ نوشی کرتی ہیں۔ دیر رات سوشل میڈیا پر ڈھابوں کی تصویر آپ لوڈ کرنے والے گاہکوں کے فیس بک پر ممنوعہ حقہ کی تصویر یومیہ ہزاروں کی تعداد میں آپ لوڈ ہوتی ہے مگر مقامی پولیس چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ جس کو لیکر شہریوں میں شدید ناراضگی ہے۔

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ریاستی جنرل سکریٹری شفاقت خان نے دو دن قبل سوشل پلیٹ فارم ایکس پر غیر قانونی طور سے پوری چلنے والے ڈھابوں اور ممنوعہ حقے فروخت کرنے کی شکایت ریاست کے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت ضلع انتظامیہ کرتے ہوئے لکھا تھا۔ اقلیتی نوجوانوں کو ممنوعہ حقہ کا ڈھابہ مالکان عادی بنا کر ان کا مستقبل برباد کررہے ہیں۔ ایسے ڈھابوں پر فوراً کارروائی کرنے مطالبہ کیا ہے۔ ڈی وائی ایس پی پرشانت دھولے نے بتایا کہ سارے ڈھابہ مالکان کو واضح طور پر وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنا کاروبار رات ساڑھے بجے دیے گئے وقت پر بند کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ حقہ پوری طرح ممنوع ہے اسے فروخت کرنے والے ڈھابوں پر پولیس سخت ایکشن کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.