ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ

author img

By

Published : Oct 19, 2019, 11:32 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر دارالحکومت ممبئی میں 269 بوتھز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور پولنگ کے مد نظر 40 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممبئی پولس الرٹ

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا شور تھم گیا ہے اور اب 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جس کے لیے پولیس انتطامیہ پوری طرح کمر بستہ ہے اور ممبئی پولیس نے سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس نے چند علاقوں میں ڈرون کیمرے کے ذریعے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرانئے اشوک، ڈی سی پی، ممبئی
اس موقع پر ممبئی پولیس کے 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور پولیس اہلکار پوسٹل بیلیٹ کے ذریعے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ممبئی پولیس کے ترجمان ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا کہ 'ممبئی شہر میں 10 اور مضافات میں 26 اسمبلی نشستوں پر رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے۔ مجموعی طور پر 1537 پولنگ سینٹرز پر 1999 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔'

ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا کہ 'ممبئی میں کوئی بھی پولنگ بوتھ غیر محفوظ نہیں ہے لیکن 269 پولنگ بوتھز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ پر امن انتخابات کے لیے ممبئی پولیس کے 40 ہزار اہلکار 20 اکتوبر کی رات سے ہی شہر و مضافات میں ڈیوٹی پر معمور کر دیے جائیں گے اس کے علاوہ ممبئی پولیس کی مدد کے لیے سی پی ایم ایف کی 20 کمپنیاں، ایس آر پی ایف کی 12 کمپنیاں اور ہوم گارڈ کے 2700جوانوں کو طلب کیا گیا ہے۔'

ڈی سی پی پرنئے اشوک کے مطابق تمام پولس افسران اور پولس اہلکاروں کو مکمل تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا حفظ ما تقدم کے طور پر 164 جرائم پیشہ افراد کو ممبئی سے تڑی پار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک 511 غیر قانونی اسلحہ جات ضبط کئے گئے ہیں جبکہ 2043 ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھی 55 کاروائی کی گئی ہے نیز 7 لاکھ 12 ہزار 362 روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔
اس دوران ممبئی پولس نے 10 لاکھ 80 ہزار 264 روپے مالیت کی غیر قانونی شراب بھی ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد اب تک 32 کاروائیوں میں 8 کروڑ 14 لاکھ 20 ہزار 403 روپے ضبط کئے گئے ہیں اور ضبط شدہ نقدی کے معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس تفتیش کر رہا ہے۔

Intro:اسمبلی انتخابات کیلئے ممبئی پولس الرٹ

٢٦٩ بوتھ حساس، ٤٠ ہزار سے زائد پولس فورس تعینات

ممبئی ٢١ اکتوبر ٢٠١٩ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ممبئی پولس نے سیکیورٹی کی بے مثال تیاری کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی پولس نے چند علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ممبئی پولس کے ١٠ ہزار سے زائد پولس افسران اور پولس اہلکار " پوسٹل
بیلیٹ " کے ذریعے رائے دہندگی کا استعمال کرینگے۔ ممبئی پولس کے ترجمان ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا ممبئی شہر میں ١٠ اور مضافات میں ٢٦ اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات ہونگے۔

مجموعی طور پر ١٥٣٧ پولنگ سینٹرز پر ٩٩٩١ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا ممبئی میں کوئی بھی پولنگ بوتھ غیر محفوظ نہیں ہے۔ لیکن ٢٦٩ پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پر امن انتخابات کیلئے ممبئی پولس کے 40 ہزار پولس اہلکار ٢٠ اکتوبر کی رات سے ہی شہر و مضافات میں خدمات انجام دینگے۔ ممبئی پولس کی مدد کیلئے سی پی ایم ایف کی ٢٠ کمپنیاں، ایس آر پی ایف کی ١٢ کمپنیاں اور ہوم گارڈ کے ٢٧٠٠ جوانوں کو طلب کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی پرنئے اشوک کے مطابق تمام پولس افسران اور پولس اہلکاروں کو مکمل تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا حفظ ما تقدم کے طور پر ١٦٤ جرائم پیشہ افراد کو ممبئی سے باہر تڑی پار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی آر پی سی ١٠٧ کے تحت ٣٧٦٠ ، سی آر پی سی ١١٠ کے تحت ١٢٧٩ ، سی آر پی سی ١٠٩ کے تحت ٢٩٢، نیز سی آر پی سی ١٤٩ کے تحت ١٩٧٩ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی پی پرنئے اشوک نے بتایا ٤ افراد کے خلاف ایم پی ڈی اے کے تحت کاروائی کی گئی ہے۔ جبکہ تمام جرائم پیشہ افراد کی از سر نو تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک ٥١١ غیر قانونی اسلحہ جات ضبط کئے گئے ہیں۔ ٢ ہزار ٤٣ ملزمین کو غیر ضمانتی وارنٹ دئے گئے۔ جبکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھی ٥٥ کاروائی کی گئی ہے۔ لگ بھگ ٧ لاکھ ١٢ ہزار ٣٦٢ روپے مالیت کا منشیات ضبط کیا گیا۔

اس دوران ممبئی پولس نے ١٠ لاکھ ٨٠ ہزار ٢٦٤ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب بھی ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد اب تک ٣٢ وارداتوں میں ٨ کروڑ ١٤ لاکھ ٢٠ ہزار ٤٠٣ روپیہ ضبط کیا ہے۔ نقدی ضبط کے معاملے میں محکمہ انکم ٹیکس تفتیش کر رہا ہے۔

ڈی سی پی پرنئے اشوک نے کہا ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر ٣٤ کیس درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تمام پولس افسران اور پولس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسمبلی چناو کے مدنظر فورس ون، کیو آر ٹی، اسالٹ ٹیم، دہشت گردی مخالف سیل کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ جبکہ انٹیلیجنس ٹیم بھی اپنے سطح پر سرگرم عمل ہیں۔ پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے خوف ہو کر ووٹنگ میں حصہ لیں۔ پولس نے مزید کہا افواہوں پر دھیان نہ دیں۔Body:..Conclusion:...
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.