مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیکہ کاری پر زور دیا جارہا ہے، لیکن اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کے پاس کورونا ویکسین کا ذخیرہ برائے نام ہے۔
ضلع کلکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انتظامیہ کے پاس فی الوقت صرف ستاون ہزار ہی ویکسین موجود ہیں، وہیں اب تک اورنگ آباد شہر میں تین لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔
شہری حدود میں یومیہ چار سے پانچ ہزار افراد کو کورونا کے ٹیکے لگوائے جارہے ہیں سرکاری حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ عوامی تعاؤن میں اضافہ ہورہا ہے لیکن کورونا ویکسین کا اسٹاک مزید تین روز تک ہی چل سکتا ہے ، ایسے میں اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو کورونا ویکسین مہم متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔