ممبئی:ریاستی وزیر عبدالستار نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوگا.اس کی سنوائی کرنے کے لیے مہارشٹر حکومت جلد ہی ایک ایک کمیٹی کی تشکیل کرے گی۔اس کمیٹی کے ذریعہ اقلیتوں پر ہونے والے احوال پر افسران نظر رکھیں گے۔اگر مسلمانوں پر کہیں بھی ظلم ہوگا تو یہ کمیٹی اسکی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔۔اور اُن کی مدد کرے گی۔
مہاراشٹر کے اقلیتی وزیر عبدالستار نے کہا ہے کہ اسکے لیے باقاعدہ ایک کمشنریٹ بنایا جائیگا اور اسکے انچارج ایک ائی اے ایس افسر ہوگا۔ اس کے لیے زیادہ وقت نہیں لے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہر کلیکٹر آفس میں 1200 اسکوائر فٹ کا آفس ہوگا اور اس آفس میں اس کمیٹی کے افسران سنوائی کرنے کے لئے یہاں موجود رہیں گے۔۔مینارٹی کمیٹی کلکتے اور سی او کے بیچ میں رہ کر وہ سارے احوال اور رپورٹ انہی پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا آزاد کارپوریشن کی قرض کی مالیت میں اضافہ
اپنی بات چیت میں ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت ہمارے لیے یہ ساری سہولتیں فراہم کر رہی ہیں تو ہمیں بھی اس کا غلط استعمال نہیں کرنا ہے۔اگر غلط استعمال کرتے ہوئے کوئی پایا گیا تو اُس کے خلاف بھی کارروائی کی جائیں گی۔