ETV Bharat / state

Ajit Pawar اجیت پوار کی شندے و فڑنویس کے ساتھ ملاقات - اجیت پوار کی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے

گزشتہ روز بدھ کی شام وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ اجیت پوار کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار اچانک گرم ہو گیا ہے۔

اجیت پوار کی شندے فڑنویس کے ساتھ ملاقات کے بعد

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:11 PM IST

ممبئی: اجیت پوار کی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنوس سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں اچانک ابال آ پڑی ہے۔ شیوسینا (شندے گروپ) کے 16 اراکین اسمبلی کی رکنیت کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بھی دن آسکتا ہے۔ اگر سپریم کورٹ نے 16 ایم ایل اے کو نااہل قرار دیا تو شندے-فڑنویس حکومت مشکل میں پڑ جائے گی۔ ایسے میں حکومت بچانے کے لئے روز نئی نئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ ادھو کی شیوسینا کو توڑنے کے بعد بی جے پی این سی پی کو توڑنے کے لئے اجیت پوار پر پوری کوشش کر رہی ہے۔ اسی لئے اجیت پوار کی فڑنویس-شندے کے ساتھ ملاقات جمعرات کو موضوع بحث رہی۔

اجیت پوار نے بدھ کو وزیراعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ بظاہر یہ میٹنگ غیر موسمی بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے نام پر تھی۔ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی۔ مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان اجیت پوار کی فڑنویس اور شندے سے ملاقات کے وقت کو لے کر دن بھر بحث و مباحثہ کا بازار گرم رہا جس سے بی جے پی اور این سی پی کے درمیان قربت دیکھی جا سکتی ہے۔ قیاس آرائیوں کا بازار اس لئے بھی گرم رہا کیونکہ یہ ملاقات منگل کی رات ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کی ڈیڑھ گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:H3N2 Virus Influenza انفلوئنزا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی میٹنگ

اسی دوران اجیت پوار-شندے-فڑنویس کی ملاقات سے پہلے یہ خبر بھی پھیل گئی کہ اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا پوار کو جڑندیشور کوآپریٹیو شوگر فیکٹری میں مبینہ گھوٹالے میں کلین چٹ مل گئی ہے کیونکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چارج شیٹ میں دونوں کا نام نہیں ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ انہیں کوئی کلین چٹ نہیں ملی ہے۔ ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے جاری خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.