ETV Bharat / state

مالیگاؤں: مچھروں کے خاتمے کے لیے آٹھ روزہ خصوصی مہم - جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم

جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم نے عوام کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے 8 دنوں کی مہم چلائی جائے گی کیوں کہ مچھروں کی افزائش نسل کی 7 دن کی مدت ہوتی ہے۔ مچھر 7 دن میں مر جاتے ہیں اور اسی 7 دن کے اندر جمع گندے پانی میں انڈے کے ذریعہ نئے مچھروں کی پیدائش ہوتی ہے۔

مالیگاؤں: مچھروں کے خاتمے کیلئے آٹھ روزہ خصوصی مہم

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 9:46 PM IST

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں گذشتہ دنوں اسٹینڈنگ کمیٹی کی منعقدہ میٹنگ میں دوران مباحثہ جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے 21 پربھاگوں میں مچھروں کے خاتمے کے لیے دوا چھڑکاؤ کی 21 مشینیں فراہم کی جائے اور شہر سے مچھروں کا خاتمہ کیا جائے۔

اس مطالبے کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نتن کآپڑنیس نے صفائی اور ملیریا ڈپارٹمنٹ کے راجو کھیرنار کو حکم دیا کہ کل سے شہر کے ہر 'پربھاگ' میں ایک گاڑی روانہ کی جائے۔

شہر بھر میں گذشتہ پانچ دنوں سے مچھروں کے خاتمے کے لیے دوا کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے مگر دوا کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے مچھروں کا خاتمہ نہ ہونے کی شکایت کی جا رہی تھی۔ اس پر فوری طور پر مستقیم ڈگنیٹی نے جمعہ کے روز صبح بارہ بجے ملیریا ڈپارٹمنٹ کے راجو کھیرنار، منیش ٹھاکرے اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں مچھروں کے خاتمے کے لیے مختلف اہم لائحہ عمل طے کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے دن سے مچھروں کے خاتمے کے لیے فوارنی مشین کے ذریعے دوا چھڑکاؤ کے ساتھ ساتھ فوگنگ مشینوں کے ذریعے 8 روز کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی اور ندی کے جمع پانی میں ملیریا آئیل کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بلاکیج گٹر کے جمع شدہ گندے پانی پر بھی ملیریا آئیل کا چھڑکاؤ کیا جائےگا۔

مستقیم ڈگنیٹی نے عوام کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی افزائش نسل کی 7 دن کی مدت ہوتی ہے کیونکہ 7 دن میں مچھر مر جاتے اور اسی 7 دن میں جمع گندے پانی میں انڈے کے ذریعے نئے مچھروں کی پیدائش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے 8 دنوں کی مہم چلائی جائے گی۔

مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان سے اپیل کی‌ کہ شہر کی گلیوں میں ناجائز قبضہ کی وجہ سے اگر فوارنی مشین نہیں جا پاتی ہے تو شہریان تعاون کرتے ہوئے ناجائز قبضہ ہٹائیں اور ہر حصے میں مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ کرنے میں مدد کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے شہریان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں پانی کھلا نہ رکھیں اور خود بھی صاف صفائی پر دھیان دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.