ETV Bharat / state

SP MLA Rais Sheikh بھیونڈی میں پانی مسئلہ جلد ہی دور ہونے کا امکان: رئیس شیخ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 8:17 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ایوان اسمبلی میں عائد کیا ہے کہ ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے بھیونڈی علاقے میں پانی کی قلت کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیونڈی میں پانی کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کیا جائے تا کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔SP MLA Rais Sheikh

بھیونڈی میں پانی مسئلہ جلد ہی دور ہونے کا امکان:رئیس شیخ

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے بھیونڈی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو ان دنوں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔پانی کی قلت کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں سماج وادی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہاکہ بھیونڈی کو حکومت کی جانب سے 100 ایم ایل ڈی پانی کی ضرروت ہے لیکن مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جب سے عہدہ سنبھالا تو اس کے بعد سے ہمیں دقتیں پہلے پیش آرہی ہیں اور جب مرضی ہوتی ہے۔اس وقت ہمارا پانی بند کر دیا جاتا ہے۔ اسٹیمپ کمپنی کا جب من ہوتا ہے وہ ایسی حرکتیں کرتی رہتی ہے۔

شیخ رئیس نے کہا کہ چونکہ وزیر اعلیٰ تھانے کے ہیں اُنہوں نے تھانے کے لوگوں کو پانی دقت سے بچانے کے لئے ہمارے یعنی بھیونڈی کے حصے کا پانی وہاں سپلائی کر دیتے ہیں۔اسٹیمپ کمپنی کی سپلائی جیسے ہی کم ہوتی ہے تو بھیونڈی کے غیبی نگر ، فاطمہ نگر ،ڈونگر پاڑھ جیسے علاقوں میں اثر پڑتا ہے اور ان علاقوں میں دبنگ کارپوریٹر نے ایک پالیسی بنائی ہے۔ کہیں صرف پانی آدھہ گھنٹے کے لئے آتا ہے اور کہیں 24 گھنٹے آتا ہے۔

انہوں نے اس کے لئے اسمبلی میں سوال کے ساتھ ساتھ یہ تجویز پیش کی بھیونڈی کے لئے 100ایم ایل ڈی پانی کی سپلائی کو لیکر حکومت نے جو منظورِی دی ہے اُس کی سپلائی ابھی سے کر شروع کر دی جائے تو بھیونڈی کے عوام کے لئے یہ کسی راحت سے کم نہیں ہوگی کیونکہ اگر اس 100 ایم ایل ڈی پانی کے لئے انتظار کریں گے تو پائپ لائن بچھانے کے لئے اور اس کام کو عملی جامہ پہنانے میں لمبا وقت درکار ہے۔ ایسے میں پریشانیاں جوں کا توں برقرار رہنیگی۔اسکے لیے ساڑھے چار سو کروڑ کا تخمینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Petition Against Mangal Prabhat Lodha لوجہاد واقعات سے متعلق بیان کے خلاف ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل

شیخ کی اس تجویز پر ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے عمل کرنے کے لئے جلد ہی ایک مینٹنگ منعقد کرنے کے لئے کہا جس میں سرکاری افسران کے ساتھ اس کو لے کر بات چیت کی جائے گی۔ اس میٹنگ کے بعد بھیونڈی کی عوام کے لئے پانی کی سپلائی زیادہ کی جا سکتی ہے۔بھیونڈی ممبئی سے 2 گھنٹے کے فاصلے پر واقع مسلم اکثریتی بستی ہے۔ یہاں پاور لوں صنعت بڑے پیمانے پر ہے۔ روزگار کے لئے بھیونڈی میں دوسری ریاست کے لوگ بھی مقیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.