ETV Bharat / state

سیاسی اغراض کے تحت مزدروں کی مدد کرنے کا الزام، سونو سود کی تردید

کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں مہاجر مزدوروں کو اپنے آبائی مقام بھیجنے والے اداکار سونو سود ان دنوں مختلف تنازعات سے گھرے ہوئے ہیں۔

Sonu Sood rebuffs claims of helping migrants for political gains
سیاسی اغراض کے تحت مزدروں کی مدد کرنے کا الزام، سونو سود کی تردید
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:39 PM IST

سونو سود پر سیاسی مفادات کے تحت مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ انہیں بی جے پی کی کٹھ پتلی بھی کہا جارہا ہے۔

اداکار پر شیوسینا کے رہنما سنجے راوت اور کانگریس کی رہنما نغمہ نے سخت تنقید کی ہے۔ مہاجر مزدوروں کا مسیحا بن کر ابھرنے والا شخص ایک مختلف سیاسی پارٹیوں کے نشانہ پر ہے۔

ایک نیوز پورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے سونو سود نے کہا کہ ’ان پر لگائے گئے الزامات سے وہ زیادہ پریشان نہیں ہے،۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے پر جب الزام تراشی کی جارہی تھی تب میں نے اس جانب توجہ نہیں دی، جبکہ اس معاملہ میں میری رائے جاننے کےلیے مجھے فون کیاگیا تو میں نے اس وقت کہا تھا کہ ابھی میں کچھ اہم کام میں مصروف ہوں اور میرے پاس ردعمل ظاہر کرنے کےلیے وقت نہیں ہے‘۔

سونوسود نے کہا کہ ’مجھے اس طرح کےالزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اور لوگ ہر اچھے کام کی مذمت کرتے رہتے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس طرح کی تنقیدوں سے میرے عزم کو تقویت ملتی ہے‘۔

لاک ڈاون کے دوران سونو سود نے سماج میں ایک ہیرو کی طرح شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے جس طرح مہاجر مزدوروں کی مدد کرکے انہیں ان کے گھروں تک پہنچایا ہے، ان کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی سونو سود کو زبردست حمایت حاصل ہورہی ہے، کوئی ان کے کام کی تعریف کررہا ہے تو کوئی انہیں حقیقی زندگی کا ہیرو بتارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.