ریلوے پروٹیکشن فورس، ممبئی (آر پی ایف) نے ایسے گروپ کا پردہ فاش کیا ہے جنہوں نے ملک کے کئی حصوں سے ممبئی آنے والی ٹرینوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا ہے۔
ممبئی پولیس نے فلمی انداز میں ٹرینوں میں لوٹ کی واردات کا پردہ فاش ہوا ہے۔
چوری کی شکایت درج ہونے پر ریلوے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کی اور تیم افراد کو گرفتار کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لوٹ مار کی شروعات ممبئی کے گھاٹکوپر ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہے جہاں تین شخص لوکل ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں اور پھر کلیان جانے والی ٹرین میں سوار ہو جاتے ہیں۔
دراصل ان تینوں اشخاص کو ریلوے پروٹیکشن فورس نے جولائی ماہ میں چنئی ایکسپریس ٹرین میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس میں لاکھوں روپے کی نقدی چوری کی گئی تھی۔
دراصل اس رات کو یہ تینو ں ملزمین گھاٹکوپر سے کلیان گئے تھے، اور چنئی ایکسپریس ٹرین کے پارسل کے ڈبے میں چڑھ کر کئی قیمتی سامان کو نیچے پھینک دیا تھا اور بعد میں اسے لے کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے ملزمین سے جب پوچھ تا کہ کی تو پتہ چلا کہ یہ لوگ ایکسپریس ٹرین میں چڑھ جاتے ہیں اور چوری کی واردات اجنام دیتے ہیں، چونکہ کلیان اسٹیشن آنے سے قبل ہی پارسل والی بوگی کا لاک کھول دیا جاتا ہےکیونکہ اس میں موجود پارسلز ممبئی کے مختلف اسٹیشنوں پر اتارا جاتا ہے۔
چوروں نے پولیس کو بتایا کہ کلیان میں یہ لوگ پارسل کے بازو والے ڈبے میں چڑھ جاتے اور دادر و سائن اسٹیشن کے درمیان پاسل سامان نیچے پھینک دیتے اور بعد میں اسے لے کر فرار ہوجاتے تھے۔
ریلوے پروٹیکشن فورس نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف ممبئی کے کئی ریلوے پولیس اسٹیشنز میں کیس درج ہیں۔
پولیس انہیں گرفتار کر کے تفتیش کر رہی ہے کہ ان کے ساتھ چوری کی واردات میں اور کون شامل ہے نیز یہ لوگ چوری کے سامان کہاں فروخت کرتے تھے۔