ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف سماجی کارکن رضوان بیٹری والا کا الزام ہے کہ حکومت وقت کی جانب سے فاقہ کش گھروں کے لیے بھیجے گئے چنا، دال و دیگر اشیاء میں کمی بیشی کر کے بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔
اس کے خلاف رضوان بیٹری والا نے شہر کی متعدد اسکولوں کا اچانک دورہ کیا اور اسکول انتظامیہ کے اس مبینہ عمل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کہی۔
مزید پڑھیں:
'مالیگاؤں میں خطرناک وبائی امراض پھیل چکے ہیں'
ایک اسکول میں وزٹ کے دوران بیٹری والا کو پرنسپل نے بتایا کہ ابھی آدھا مال حکومت کی جانب سے ہمیں موصول ہوا ہے اور بقیہ دو چار دنوں میں آنے والا ہے جب کہ انہی کے اے او چوہان نے کہا کہ شہر کی تمام اسکولوں میں پورا پورا اناج مہیّا کیا گیا ہے۔