ETV Bharat / state

Protest Against Encroachment Near Historical Fortتاریخی قلعہ کے اطراف بسی جھونپڑ پٹی کے خلاف احتجاج - قلعہ بچاؤ جن آکروش یاترا

مالیگاؤں میں مختلف ہندو تنظیموں کی جانب سے تاریخی قلعہ کے تحفظ اور اس کے ارد گرد غیرقانونی تجاوز کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں شامل لوگوں نے تاریخی قلعہ کے ارد گرد غیرقانونی تجاوزات اور جھونپڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔Protest Against Encroachment Near Historical Fort

تاریخی قلعہ کے اطراف بسی جھوپڑپٹی کیخلاف احتجاج

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:12 PM IST

تاریخی قلعہ کے اطراف بسی جھوپڑپٹی کیخلاف احتجاج

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں قلعہ بچاؤ جن آکروش یاترا کے زیراہتمام تاریخی قلعہ کے تحفظ اور غیر قانونی تجاوز اور چھوپڑپٹی کو ہٹانے کے لئے اہنسا سرکل سے احتجاجی جلوس حمایت کا اہتمام کیا گیا جو شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر آفس پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر سماجی کارکن رام داس بورسے نے کہا کہ مالیگاؤں کے تاریخی قلعہ پر کوئی کتنا بھی ظلم کرلے ہم تو قانونی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں۔قلعہ کے اطراف قلعہ چھوپڑپٹی کے نام سے ایک بستی بسائی گئی ہے جس میں 300 سے زائد مکانات بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2017 میں تاریخی قلعہ کے احاطے میں میرج ہال تعمیر کروایا۔

اس معاملے میں انہوں نے انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب افسران اس کی تحقیقات کے لئے قلعہ پہنچے تو اس جگہ کو مدرسہ بتا گیا تھا۔ رام داس بورسے نے مزید کہا کہ جب عدالت کے فیصلے پر مندر ہٹا دیے گئے تو پھر یہ غیر قانونی تجاوز کیوں نہیں ہٹیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:Tipu Sultan Park Issue ممبئی کے ملاڈ میں واقع باغ سے ٹیپو سلطان کے نام کو ہٹانے کی ہدایت

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے کئی برسوں سے غیر قانونی تجاوز کو ہٹانے کے تعلق سے لوک آیکت کے فیصلے پر کس طرح کا کوئی ردعمل نہیں کیا جس کے سبب یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے جئے شری رام اور راشٹر کی رکھشا کون کرے گا آر ایس ایس جیسے نعروں کے ساتھ قلعہ کے ارد گرد چھوپڑپٹی کو ہٹانے اور تحفظ کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.