ETV Bharat / state

اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے آتشزدگی متاثرین کے بچوں کیلئے تعلیمی کٹ - گذشتہ کچھ روز قبل آتشزدگی

Educational Kits Distributed Among Students: اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے مالیگاؤں کے عائشہ نگر نوری فنکشن ہال سے متصل بستی میں گذشتہ روز آتشزدگی کے واقعے میں متاثر کنبوں کے بچوں کے درمیان تعلیمی کٹس تقسیم کیے گئے۔

اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے آگ متاثرین کے بچوں کیلئے تعلیمی کٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 2:08 PM IST

اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے آگ متاثرین کے بچوں کیلئے تعلیمی کٹ

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع عائشہ نگر نوری فنکشن ہال سے متصل بستی میں گذشتہ کچھ روز قبل آتشزدگی کا بھیانک حادثہ پیش آیا جس میں تقریبا 20 سے زائد مکانات آگ میں جل کر خاک ہوگئے، جس کے سبب درجوں خاندان بے گھر ہوگئے اور ان کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔

اس تناظر میں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں کے نوجوان صدر محمد شبلی کی قیادت میں ایک وفد نے عائشہ نگر آگ متاثر بستی کا دورہ کیا۔ اور متاثرین کے بچوں کیلئے مکمل تعلیمی کٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اس تعلق سے ایس آئی او کے نوجوان صدر محمد شبلی نے کہا کہ جس دن آتشزدگی کا یہ حادثہ پیش آیا، اسی دن ایس آئی او کی ٹیم نے بستی کا سروے کیا تھا اور تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد 50 سے زائد طلباء کو مکمل تعلیمی کٹ فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں کا اہم رول ہوگا، پرکاش امبیڈکر

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعلیمی کٹ کے ذریعے ہم نے ان کی ایک چھوٹی سی مدد کی ہے اور ان کے والدین سے کہا کہ تعلیم اہم ہے۔ اس لئے اپنے بچوں کی تعلیم منقطع ہونے نہ دے اور اپنے بچوں کو اعلی تعلیم فراہم کرائیں اور انہیں ایک کامیاب انسان بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.