ETV Bharat / state

Langar For Jjtema تبلیغی اجتماع میں سکھوں کی جانب سے لنگر کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 5:33 PM IST

اورنگ آباد کے پٹن تعلقہ کے چیتے گاؤں میں دو روزہ تبلیغی اجتماع منعقد ہوا جس میں سکھ برداری کی جانب سے تبلیغی اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لئے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا۔Sikh Community Organise Langar For Jjtema

سکھ برداری کی جانب سے اجتماع کے مہمانوں کے لئے لنگر کا انتظام

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے پٹن تعلقہ کے چیتے گاؤں میں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں سکھ برادری نے اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لیے لنگر کا انتظام کیا۔ Sikh Community Organize Langar For Ijtema

اندازے کے مطابق چار لاکھ سے زائد مندوبین نے اورنگ آباد تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر آپسی بھائی چارے کی عمدہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب سکھ برادری نے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا۔ اجتماع گاہ سے تین کلو میٹر فاصلے پر واقع پنجابی جنکشن نامی دھابے کے مالک نے اپنا پورا ڈھابہ اجتماع کے مہمانوں کے لئے کھول دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں لویا فیملی نے اجتماع میں پہنچنے والے مسافروں کی پوہے، چائے اور ناشتے سے ضیافت کی۔ اس کار خیر میں لویا فیملی کا پورا خاندان شامل تھا۔ اس کے علاوہ ان کے ملازمین اور پڑوسی بھی ان کی مدد کررہے تھے، مقامی مسلمان بھی ان کے ساتھ اجتماع کے مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف ہو گئے تھے،

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Tablighi Ijtema اورنگ آباد میں تبلیغی اجتماع کا آغاز

سکھ بھائیوں نے اپنی دیڑھ ایکڑ زمین بھی گاڑیوں کی مفت پارکنگ کے لئے مہیا کردی تھی، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانے کے لئے تو زندگی پڑی ہے لیکن خدمت کا موقع بار بار نہیں ملتا۔ پچھلے تین دنوں میں ہزاروں افراد نے اس دھابے سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ سکھ فیملی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیاست دان نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں عوام تو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتی ہے۔چیتے گاوں کے اجتماع سے آپسی بھائی چارے کا پیغام ان سکھ بھائیوں نے دیا ہے۔Sikh Community Organise Langar For Jjtema In Aurangabad Maharashtra

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.