ETV Bharat / state

Threat to Sanjay Raut لارینس بشنوئی کی سنجے راوت کو جان سے مارنے کی دھمکی - تیرا بھی موسے والا کی طرح حال کروں گا

شیوسینا (یو ٹی بی) کے ترجمان و رکن پارلیمان سنجے راوت کو لارینس بشنوئی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 12:43 PM IST

ممبئی: شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمان و ترجمان سنجے راوت کو لارینس بشنوئی گروہ کے نام سے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ پارٹی کے عہدیداروں کے مطابق سنجے راوت کو جمعہ کو دیر رات اپنے موبائل فون پر دھمکی کے حوالے سے ایک واٹس اپ میسیج موصول ہوا۔ میسیج میں متنبہ کیا گیا کہ سنجے راوت جب بھی دہلی میں دیکھائی دیں گے، انہیں اے کے 47 رائفل سے گولی ماردی جائے گی۔ راوت نے ممبئی پولیس کمشنر کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔ پولیس اس معاملے میں جانچ کررہی ہے۔

  • Maharashtra | Shiv Sena (Uddhav Thackeray) leader & RS MP Sanjay Raut received a threat message from Lawrence Bishnoi gang mentioning murdering him like Punjabi Singer Sidhu Moose Wala in Delhi. Sanjay Raut has filed a complaint. Police are conducting probe: Police

    (File Pic) pic.twitter.com/LXMQKP1fp1

    — ANI (@ANI) April 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انھوں نے مزید بتایا کہ جو میسیج موصول ہوا ہے اس میں لکھا ہے کہ 'تیرا بھی موسے والا کی طرح حال کروں گا' میسیج میں مزید لکھا ہے کہ 'سلمان خان اور تو فکس' اس سے قبل مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ہفتے کو شیوسینا (یوٹی بی) کے قائد حزب اختلاف(کونسل) امباداس دانوے نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت نے راوت کی سیکورٹی ہٹا دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو بھی حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ یا اس کے ساتھیوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

دھمکی ملنے کے بعد راوت نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے، مرکز کی مودی حکومت نے ہماری سکیورٹی ہٹا دی ہے۔ میں نے اس سلسلے میں کوئی خط نہیں لکھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک وزیراعلیٰ کا بیٹا بھی مجھ پر حملے کی سازش کر رہا ہے۔ میں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ اب تک کیا کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں : Threats to Salman Khan سلمان خان کو دھمکی دینے کے الزام میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے خلاف مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.