راؤت نے کہا کہ مرکزی وزیر ہرش وردھن نے مہاراشٹر کے تناظر میں جو کچھ بھی کہا ہے وہ بالکل مناسب نہیں ہے۔ انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہئے تھا۔
راوت نے کہا کہ انل دیشمکھ، نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور انل پرب جیسے لیڈران پر جان بوجھ کر الزام لگایا جارہا ہے تاکہ مہاراشٹر حکومت غیر مستحکم ہوسکے۔
مزید پڑھیں:
مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن کی جانب سے ابوعاصم اعظمی کا استقبال
انہوں نے کہا کہ میں انل پرب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ وہ یہ کبھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کی قسم کھائی کہ وہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی شیوسینک بالا صاحب کی جھوٹا حلف نہیں لے سکتا ہے۔