ETV Bharat / state

Shivaji Maharaj on Indian Rupee نتیش رانے کا متنازع ٹویٹ، کرنسی نوٹ پر شیواجی کی تصویر

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 12:39 PM IST

مہاراشٹر بی جے پی کے رہنما نتیش رانے نے فوٹو شاپ کی گئی بھارتی کرنسی نوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایڈٹنگ کے ذریعے مہاتما گاندھی کی جگہ شیواجی مہاراج کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اس تصویر نے سوشل میں پر الگ ہی بحث چھیڑ دی ہے۔ Nitish Rane Suggestion on Indian Rupee

Shivaji Maharaj on Indian Rupee
کرنسی نوٹ پر شیواجی کی تصویر

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے نے ایک تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں بھارتی کرنسی نوٹ پر شیواجی کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔Nitish Rane Twitter انہوں نے اس تصویر کے ذریعے کرنسی نوٹ پر شیواجی مہاراج کی تصویر چھاپنے کی تجویز پیش کی ہے۔ نتیش رانے کے اس ٹویٹ کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے کرنسی نوٹوں پر گنیش اور لکشمی کی تصویریں چھاپنے کی اپیل نے عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظوں کی تلخ جنگ شروع کر دی تھی۔ Gods on Currency Notes

Shivaji Maharaj on Indian Rupee
کرنسی نوٹ پر شیواجی کی تصویر

اروند کیجریوال کی جانب سے بھارتی کرنسی نوٹوں پر دیوی دیوتاؤں کی تصویریں چھاپے جانے کی تجویز کے چند گھنٹے بعد مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر نتیش رانے بھی ایک تجویز لے کر آئے۔ نتیش رانے نے بدھ کو ٹویٹر پر مراٹھا راجا چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر والی ایک کرنسی نوٹ کی تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر پر پر فوٹو شاپ کیا گیا تھا۔ جبکہ کیپشن 'یہ پرفیکٹ ہے!' لکھا تھا۔ اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی جس سے عوام کا ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے اس تجویز کو سراہا وہیں کچھ نے اس پر تنقید کی۔ Aravind Kejriwal on Indian Currency

ٹویٹر صارفین میں سے ایک نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ اسی طرح کی تصویر کے ساتھ جواب دیا، جس نے ٹویٹس کا ایک اور تار جوڑ دیا۔ جس پر لوگ بحث کر رہے تھے کہ کون سا بہتر آپشن ہے اور کیوں۔ اس کے بعد بھگت سنگھ، سبھاش چندر بوس اور مہارانا پرتاپ سمیت کئی دوسرے لیڈروں کی تصاویر والی کرنسی نوٹوں کی بھی تجویز کے ساتھ لوگوں نے ٹویٹ کیا۔ اس دوران ایک صارف نے لکھا کہ 'ہر مذہب کا ایک الگ خدا ہوتا ہے اور ہر مذہب کے ذریعے پیسہ استعمال کیا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ کرنسی نوٹوں پر دیوتا، دیوی کی تصاویر کا استعمال کرنا اچھا خیال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے بدھ کو بھارتی کرنسی نوٹوں پر بھگوان گنیش اور لکشمی کی تصویریں چھاپنے کی اپیل نے بحث چھیڑ رکھی ہے۔ بدھ کے روز ایک میڈیا بریفنگ میں کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ کرنسی نوٹوں پر گنیش اور لکشمی کی تصویریں لگائیں تاکہ 'ملک تیزی سے خوشحال ہو۔ کیجریوال نے کہا تھا کہ اپنی پوری کوشش کرنے کے باوجود بعض اوقات ہماری کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں، دیوی دیوتا ہمیں برکت نہیں دے رہے ہیں۔ میں پی ایم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہماری کرنسی نوٹوں پر بھگوان گنیش اور دیوی لکشمی کی تصویریں لگائیں۔ اگر لکشمی۔گنیش کی تصویر ہماری کرنسی (نوٹوں) پر ہوگی تو ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ میں اس پر ایک یا دو دن میں وزیر اعظم کو خط لکھوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.