شیوسینا کی یووا سینا ونگ کے اجلاس میں مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اورنگ آباد کے سنت ایکناتھ رنگ مندر میں یووا سینا ونگ کا اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں یووا سینا لیڈر سر ديسائی نے یووا سینا کے کارکنان سے خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں یووا سینا کے دو گروپ آپس میں الجھ گئے اور ایک دوسرے سے مارپیٹ کرنے لگے۔ شیو سینا کے چند لیڈران نے بیچ بچاؤ کیا۔ جس کے بعد حالات کو قابو میں کر لیا گیا۔ اس مارپیٹ کے دوران ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ شیو سینا کے لیڈران کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Clashed at Meeting of the Yuva Sena Wing
شیوسینا کی یووا سینا ونگ کے رہنما نے میڈیا سے بتایا کہ پروگرام اطمینان بخش طریقے سے انجام کو پہنچا ہے، مہمانان خصوصی کے پروگرام سے باہر جانے کے بعد ہال میں کچھ کارکنان کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا، جن لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ وہ پارٹی کے کارکن تھے یا نہیں یا پھر باہر کے شرپسندوں نے پروگرام کو خراب کرنے کی کو شش کی۔ اس کی جانچ کی جائے گی، اگر وہ پارٹی کے کارکنان رہیں تو ان کے خلاف ضابطہ شکنی کی کارروائی کی جائے گی۔