ممبئی: مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت ادھو ٹھاکرے کے فیصلوں روک لگاتے جارہی ہے Shinde Suspended Rename Aurangabad, Osmanabad۔ ادھوٹھاکرے حکومت نے جاتے جاتے اپنے آخری کابینی اجلاس میں اورنگ آباد اور عثمان آباد دونوں شہروں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ادھوٹھاکرے حکومت کا تبدیلی نام فیصلہ پر موجودہ ایکناتھ شندے حکومت نے اسے التوا میں ڈالا ہے۔ وزیراعلی ایکناتھ شندے حکومت کے فیصلے سے اب شیوسنا لیڈروں میں برہمی دیکھی جا رہی ہے، ساتھ ہی شیوسینا کے لیڈروں نے احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ Shiv Sena Leader Slams Shinde
واضح رہے آخری کابینی اجلاس میں ادھو ٹھاکرے حکومت نے تین شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اورنگ آباد، عثمان آباد اور نوی ممبئی کے نام تبدیل کیے گئے، لیکن موجودہ حکومت نے اس فیصلے کو التوا میں ڈال دیا ہے۔ شندے حکومت کے اس فیصلے پر شیوسینا لیڈروں نے برہمی کا اظہار کیا اور انتباہ دیا کہ ایک مہینے میں تبدیلی نام کے فیصلے پر مرکز کی مہر نہیں لگی تو اس کے خلاف عوامی احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بتادیں کہ گورنر کی جانب سے حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لیے خط جاری کرنے کے بعد ایسا اسٹریٹجک اور مقبول فیصلہ نہیں لیا جا سکتا، اس لیے نام کی تبدیلی کو موخر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر رکھنے کے اعلان کے بعد اورنگ آباد نامنتر ویرودھی کرتی سمیتی سمیت اپوزیشن جماعتوں، تمام سول سوسائٹیوں کی قیادت میں بائیں بازو کی جماعتوں نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی اور اس فیصلے کے خلاف احتجاج میں اورنگ آباد میں خاموش مارچ بھی نکالا۔
مزید پڑھیں: