ETV Bharat / state

ادھوٹھاکرے نے وزیراعلی کا عہدہ سنبھالا

مہاراشٹر کے نئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ادھوٹھاکرے نے وزیراعلی کا عہدہ سنبھالا
ادھوٹھاکرے نے وزیراعلی کا عہدہ سنبھالا
author img

By

Published : Nov 29, 2019, 4:28 PM IST

Updated : Nov 29, 2019, 8:00 PM IST

مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے جنوبی ممبئی میں واقع منترالیہ پہنچ کر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

ادھوٹھاکرے نے وزیراعلی کا عہدہ سنبھالا، ویڈیو

ادھو ٹھاکرے کے منترالیہ میں پہنچنے پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ان کی اہلیہ رشمی اور چند اہل خانہ بھی تھے۔

انہوں نے منترالیہ میں سکریٹریز سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کے غریبوں کا پیسہ فضول خرچ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا فائدہ انہیں پہنچنا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے آرے کار شیڈ کا کام روکنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

منترالیہ پہنچنے سے قبل ادھو ٹھاکرے نے فلورا فاوئنٹن پر متحدہ مہاراشٹر کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

ادھو کے ساتھ ان کے فرزند اور ورلی نشست سے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔

ادھو ٹھاکرے نے منترالیہ میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر، چھترپتی شیواجی مہاراج اور دیگر شخصیات کی تصویروں پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں جمعرات کو شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) اور کانگریس کے اتحاد والی 'مہا وکاس اگھاڑی' نے اقتدار سنبھالا۔

نئے وزیراعلی ادھو نے منترالیہ پہنچ کر وہاں پر موجود چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اس سے قبل ٹھاکرے جنوبی ممبئی میں ہتاتما چوک پر رکے اور شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 29, 2019, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.