ETV Bharat / state

Malegaon Bomb Blast مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں شیخ عمران کی گواہی - مالیگاؤں میں بم بلاسٹ

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں شیخ عمران کی خصوصی این آئی اے کی عدالت میں گواہی مکمل ہوئی۔ Malegaon Bomb Blast Witness

Malegaon Bomb Blast
مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں گواہی
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:23 PM IST

مالیگاؤں: این آئی اے کی خصوصی عدالت میں مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں مالیگاؤں کے شیخ عمران شیخ وہاب کی گواہی عمل میں آئی۔ اس دوران کورٹ نمبر 26 میں دفاعی وکیل نے گواہ سے مختلف سوالات کئے۔ جس پر گواہ نے خوداعتمادی کے ساتھ جج کے سامنے دفاعی وکیل کے سوالوں کے جواب درج کروائے۔ Malegaon Bomb Blast Case Hearing

واضح رہے کہ 2008 بھکو چوک بم دھماکے معاملے میں مالیگاؤں کا کوئی بھی گواہ منحرف نہیں ہوا ہے، اس بم دھماکے میں شیخ عمران شیخ وہاب شدید طور پر زخمی ہوئے تھے اور بے ہوشی کی حالت میں انہیں سٹی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا۔

وہیں گواہ کو کورٹ تک پہنچانے میں ناسک جمعیت العلماء کے صدر مولانا عبدالقیوم قاسمی، نائب صدر ڈاکٹر اخلاق، مولانا سفیان جمالی نے تعاون پیش کیا اور آگے کی کارروائی میں معاون و مددگار رہنے کا یقین دلایا۔

29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بم دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اے ٹی ایس نے اس معاملے میں پہلی گرفتاری 23 اکتوبر 2008 کو کی تھی۔ اے ٹی ایس نے اس معاملے میں سادھوی پرگیہ سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ جس کے بعد اے ٹی ایس نے 20 جنوری 2009 کو اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔ مرکزی حکومت نے یہ معاملہ یکم اپریل 2011 کو این آئی اے کو سونپ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.