ETV Bharat / state

پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بارے میں شرد پوار کا اہم بیان - پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ اور آسام سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف ریاست آسام میں برسراقتدار آسکتی ہے۔ جبکہ دیگر ریاستوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شرد پوار کا بڑابیان
شرد پوار کا بڑابیان
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 7:26 PM IST

شرد پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بارے میں آج کچھ کہنا مشکل ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ لوگ اپنی ریاستوں کے متعلق صحیح فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ریاستوں کے حالات سے وہ واقف ہیں۔ کیرالہ میں بائیں بازو نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور ریاست میں ان کا دبدبہ ہے۔ لہٰذا اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کیرالہ میں واضح اکثریت حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو کی صورتحال اسٹالن اور ڈی ایم کے حق میں ہے۔ وہ بر سر اقتدار آئیں گے۔ لوگ بڑی تعداد میں اس کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی تنہا وہاں بی جے پی سے نبردآزما ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر پلٹ وار کرنے کی ہمت دکھائی ہے۔

شرد پوار نے کہا کہ بنگال کے لوگ عزت نفس کے مالک ہیں۔ اگر کسی نے ان کی بنگالی ثقافت اور بنگالی ذہن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پوری ریاست متحد ہو جائے گی۔ لہذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی کیا کہتا ہے۔ ممتا بنرجی کی سربراہی میں مغربی بنگال میں ٹی ایم سی پھر سے اقتدار میں آئے گی۔

آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ وہاں اس کی پوزیشن اچھی ہے۔ بی جے پی کو آسام کے علاوہ بقیہ 4 ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں پوار نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی اتنی ہی پریشان ہے جتنا کسان زراعی قوانین کی وجہ سے ہیں۔ اس کے لئے پارلیمنٹ میں رد عمل ظاہر کرنا غلط نہیں ہوگا۔

مرکزی حکومت نے کسانوں کے مطالبات پر کوئی مصالحتی موقف اختیار نہیں کیا اور پارلیمنٹ بند ہوگئی۔ دونوں ایوانں کی سرگرمیاں بند ہوگئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.