ETV Bharat / state

شرد پوار، وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے - طوفان نسرگ

این سی پی سربراہ شرد پوار نے گزشتہ ہفتے نسرگ طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اب وہ ان علاقوں کے بارے میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔

شرد پوار  ادھو تھاکرے
شرد پوار ادھو تھاکرے
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:13 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ایک ہفتہ قبل کوکن کے ساحل پر آنے والے طوفان نسرگ کی وجہ سے رائے گڑھ، رتنا گیری اور علی باغ میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

طوفان کے گزرنے کے بعد اب سیاستدانوں نے متاثرہ علاقوں میں جا کر جائزہ لینے کا کام شروع کردیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کا وزیراعلیٰ نے بھی دورہ کیا تھا جبکہ گزشتہ روز این سی پی کے صدر اور سینیئر سیاسی رہنما شرد پوار نے بھی کوکن کے طوفان سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اپنے دو روزہ پر دوران انہوں نے رائے گڑھ اور رتناگری کا جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے بات چیت کی۔

اس کے بعد شرد پوار نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے رائے گڑھ اور رتنا گری کے علاقوں میں زبردست نقصان ہوا ہے۔

شرد پوار نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر وزیراعلی اور ریاستی حکومت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی نے انہیں اس معاملے پر اہم میٹنگ کے لیے بلایا ہے اور جمعرات کو دونوں اضلاع کے نگراں وزراء کی موجودگی میں ہونے والی میٹنگ میں طوفان زدہ علاقوں کی باز آباد کاری پر کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

شرد پوار نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جن افراد کے مکانات، کھیت اور باغات کے نقصان ہوئے ہیں ان تمام افراد کی مدد کی جائے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حکومت طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں مدد فراہم کرے گی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعلی بھی بار بار صورتحال کے بارے میں معلومات لیتے رہتے ہیں۔

شرد پوار نے کہا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر ریاستی حکومت کی مدد کے لیے مرکزی حکومت سے بھی رابطہ قائم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.