ETV Bharat / state

وزیراعظم کے پاس کسانوں کےلیے وقت نہیں: شرد پوار - وزیراعظم کے پاس کسانوں کےلیے وقت نہیں

نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سپریمو شرد پوار نے ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے خلاف این سی پی کی شکل میں عوام کو ایک متبادل پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے پاس قریب ہزار کلومیٹر دور مغربی بنگال جانے کا تو قت ہے لیکن کسانوں کے مسئلوں کے حل کےلیے ان کے پاس بالکل وقت نہیں ہے۔

Sharad Pawar slams PM, says 'he has time for Kolkata, but not for farmers'
وزیراعظم کے پاس کسانوں کےلیے وقت نہیں: شرد پوار
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 10:46 PM IST

شرد پوار نے آج رانچی کے ہرمو میدان میں پارٹی کے ایک روزہ ریاستی سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس مغربی بنگال جانے کا تو وقت ہے،لیکن تحریک کرنے والے کسانوں سے ملنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد ہر ہریانہ ،اترپردیش ،راجستھان سمیت دیگر ریاستوں کے کسان 100 دنوں سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن 20 کلومیٹر دوری پر بیٹھے وزیراعظم کے پاس کسانوں سے ملنے کےلئے وقت نہیں ہے،لیکن کئی ہزار کلومیٹر دور جن ریاستوں میں الیکشن ہورہے ہیں، وہاں انتخابی تشہیر کےلئے ان کے پاس وقت ہے۔

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سابق سربراہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی زمین پر پیدا ہوئے مہیندر سنگھ دھونی نے پورے ملک میں جھارکھنڈ کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب ٹیم انڈیا کے کپتان کے طورپر سچن تیندولکر نے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کردیا، تو انہوں نے سچ سے پوچھا کہ قیادت کسے سونپی جائے،اس پر تیندولکر نے بتایا کہ دھونی کے کندھے پر ذمہداری سونپ دیں،وہ ملک کا نام روشن کرے گا اور بعد میں یہ ثابت بھی ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی میں جھارکھنڈ کے لوگوں کا خون اور پسینہ لگا ہے ۔کارکنان کانفرنس کو پارٹی کے سینئر رہنما پرفل پٹیل اور ریاستی اکائی کے صدر اور رکن اسمبلی کملیش کمار سنگھ سمیت دیگر رہناؤں نے بھی خطاب کیا۔اس دوران بی جےپی اور کانگریس کے کئی کارکنان نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.