مہاراشٹر:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھالاپور کے ارشال واڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے متعلقہ جائے حادثہ پر جنگی سطح پر ہنگامی راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کرے۔ واضح رہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے ارشال واڑی گاؤں میں کل رات تقریباً 11 بجے تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں تقریباً 15 لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس گاؤں میں کل 48 فیملی خاندان رہائش پزیر ہیں جن کی کل تعداد 225 ہے۔
دریں اثنااین ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ سمیت ریسکیو ٹیمیں پیدل پہاڑی علاقے میں پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس دوران تقریباً 100 لوگوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام ہنوز جاری ہے۔
یو این آئی