ممبئی: نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 12 شیر خوار بچوں سمیت 24 افراد کی موت پر مہاراشٹر حکومت پر تنقید کی۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ حکومتی نظام کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ مستقبل میں مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
-
"Shows failure of govt systems": Sharad Pawar slams Maharashtra govt after 24 including 12 newborns die in 24 hours
— ANI Digital (@ani_digital) October 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/VAyzkflOxC#Maharashtra #Nanded #SharadPawar pic.twitter.com/POQBrH9ytB
">"Shows failure of govt systems": Sharad Pawar slams Maharashtra govt after 24 including 12 newborns die in 24 hours
— ANI Digital (@ani_digital) October 2, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/VAyzkflOxC#Maharashtra #Nanded #SharadPawar pic.twitter.com/POQBrH9ytB"Shows failure of govt systems": Sharad Pawar slams Maharashtra govt after 24 including 12 newborns die in 24 hours
— ANI Digital (@ani_digital) October 2, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/VAyzkflOxC#Maharashtra #Nanded #SharadPawar pic.twitter.com/POQBrH9ytB
شرد پوار نے ایکس پر لکھا کہ 'ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 12 نوزائیدہ بچوں سمیت 24 لوگوں کی موت کا واقعہ چونکا دینے والا ہے۔ یہ واقعہ یہاں کے شنکر راؤ چوان گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں مبینہ طور پر دوائیوں کی قلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے کلوا اسپتال میں 18 لوگوں کی موت کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے پوار نے کہا، 'اس واقعہ کو سنجیدگی سے نہ لینے کی وجہ سے ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں دو ماہ بعد اس طرح کا سنگین واقعہ دہرایا گیا۔'
پوار نے کہا کہ یہ حکومتی نظام کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے ڈین انچارج ڈاکٹر شیام راؤ واکوڑے نے کہا کہ متوفی سانپ کے کاٹنے، آرسینک اور فاسفورس زہر وغیرہ سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 12 نومولود سمیت 24 مریض دم توڑ گئے
شیام راؤ واکوڑے نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 12 بچوں کی موت ہوئی اور 12 بالغ افراد بھی مختلف بیماریوں (سانپ کے کاٹنے، آرسینک اور فاسفورس زہر وغیرہ) کی وجہ سے فوت ہوئے۔ انہوں نے افرادی قوت کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ، 'مختلف ملازمین کے تبادلے کی وجہ سے ہمیں کچھ دشواری ہوئی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں ہافکائن انسٹی ٹیوٹ سے دوائیں خریدنی تھیں لیکن وہ بھی نہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ اس اسپتال میں دور دراز سے مریض آتے ہیں اور بہت سے ایسے مریض تھے جن کا منظور شدہ بجٹ بھی گڑبڑا گیا ۔ سابق وزیر اعلیٰ اور ناندیڑ کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک چوہان نے کہا کہ ان اموات کے علاوہ ضلع کے دیگر نجی اسپتالوں سے ریفر کیے گئے 70 دیگر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ تقریباً 70 دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے اس لئے حکومت فوری امداد فراہم کرے۔