عبدالرحمن شاہ گزشتہ تیس برسوں سے سیاسی و سماجی خدمات مالیگاؤں میں انجام دے رہے ہیں، وہ ریاستی سطح پر شاہ برادی کی نمائندگی و مسائل و حل کیلئے کافی سرگرم رہتے ہیں۔
شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں چونکہ دھولیہ سے شاہ برادی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فاروق شاہ ہیں اور مالیگاؤں سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی بھی ایک ہی پارٹی سے ہیں پھر بھی شاہ برادی کے سماجی و تعلیمی مسائل پر اسمبلی میں آواز اٹھائی نہیں جا رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاہ برادی کو حکومت غریب طبقہ یعنی پسماندہ طبقہ یعنی (وی جے) میں شمار کرتی ہے۔ انھیں حکومت سند بھی دیتی ہے جس سے انھیں تعلیم اور روزگار میں ریزرویشن بھی ملتا ہے۔ لیکن آج شاہ برادی کو ان تمام شعبوں میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے۔
موصوف کا ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ شاہ برادری کو سرکاری شعبوں میں ریزرویشن ملے۔
عبدالرحمن شاہ نے یہ بھی یاد دلایا کہ بھارت کی آزادی میں مالیگاؤں شہر سے شہید عثمان شاہ کو انگریزوں نے پھانسی دی تھی۔ شاہ برادی نے قبل آزادی سے ہی ملک کے لیے قربانیاں دیتی آرہی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہم شاہ برادی کے ساتھ مسلم او بی سی اور غریب طبقے کے لیے بھی ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی سیاسی، سماجی، فلاحی و ملی کام خلوص کے ساتھ انجام دیں گے'۔