ETV Bharat / state

ممبئی: شب برات کی نوافل گھر میں ہی ادا کریں - مہاراشٹر نیوز

شب برات کے پیش نظر قبرستان پر جانے اور مساجد میں بھیڑ کرنے پر بھی پابندی عائد ہونے کے سبب ممبئی میں پولیس اور کارپوریشن انتظامیہ نے قبرستانوں کو شب برات کے پیشِ نظر سیل کردیا ہے۔

شب برات کی نوافل گھر میں ہی ادا کریں
شب برات کی نوافل گھر میں ہی ادا کریں
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 2:48 PM IST

گزشتہ شب سے ہی پولیس قبرستانوں پر سخت نگرانی کررہی ہے۔ ممبئی کے معروف علماء نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی نوافل اپنے گھروں میں پڑھیں اور قبرستان جانے سے گریز کریں، جہاں تک ممکن ہوسکے لاک ڈاؤن کی تعمیل کرتے ہوئے اس کورونا وائرس وبا کے خلاف لڑنے میں حکومت اور مقامی انتظامیہ کا تعاون کریں۔

دیکھیں ویڈیو

اس سلسلے میں مولانا سید معین الدین اشرف نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مبارک رات میں اپنے گھروں میں رہ کر نوافل پڑھیں اور اس وباء سے بھارت سمیت پوری دنیا کو جلد از جلد نجات ملے، اس کے لیے دعا کریں اور جو لوگ اس بیماری میں انسانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے حق میں دعا فرمائیں۔

ڈاکٹرز نرس صفائی ملازمین پولیس اہلکاران اور جو مخیر حضرات راشن اور کھانا تقسیم کر رہے ہیں ان کے لیے بھی خصوصی دعا کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.