اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے صدائے بلند ہو رہی ہے۔مسلمانوں نے بھی ریزرویشن کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔مسلم اقلیتی طبقہ میں معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی تعلیمی مسائل پر ایک میٹنگ کا اہتمام مسلم تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔
اس اجلاس میں سماجی، سیاسی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے اپنی آراء پیش کیں۔ مسلم ریز رویشن کے پرانے مطالبے پر بات ہوئی۔ اس دوران ریزرویشن پر عدالتی جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ تجویز بھی دی گئی کہ 16 اور 17 ستمبر کو شہر میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں محضر پیش کیے جائیں۔
جن جاگرن سمیتی کے صدر محسن احمد خان کا کہنا ہے کہ مسلم ریزرویشن کے لئے ہم سب مل کر ایک عرصہ سے کوشش کر رہے ہیں جبکہ رنگناتھ مشرا کمیشن ، سچر کمیٹی آیوگ اور محمود الرحمن کمیٹی نے اپنے رپورٹ دے کر تقریباً 20 سال کا طویل عرصہ ہونے کو آرہا ہے۔ دو دہائی گذر چکی اور ہمارے نو نہالوں کو اب تک حق کا تعلیمی اور نوکری میں ریزرویشن نہیں ملا۔ جبکہ نظام سرکار نے 76 سال پہلے مراٹھا بھائیوں کو جو ریاست میں %38 دیا تھا انھیں ریزرویشن دیا گذشتہ سرکار نے سال 2014ء میں تعلیم و ملازمت میں جو ریزرویشن دیا تھا وہ ریزرویشن فوری مسلم سماج کو دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Farmers Throw Tomatoes On Road کسانوں نے راستے پر ٹماٹر پھینک کر احتجاج کیا
اس طرح کا مطالبہ مسلم سماج نے مہاراشٹر حکومت سے کیا ہے۔ ساتھ ہی ان دنوں پورے مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے مراٹھا ریزرویشن کے لیے کئی سارے مسلم تنظیمیں بھی حمایت کر رہی ہیں اس دوران مسلم تنظیموں کی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ جس طرح مراٹھاؤں کو ریزرویشن کی بات کی جا رہی ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دینا چاہیے۔