ETV Bharat / state

دہلی مرکز سے اورنگ آباد آئے سات افراد کو کورنٹائن کیا گیا - corona virus

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں دہلی مرکز سے چند افراد کے شہر میں آنے کی ملے جس کے بعد ان میں سے سات افراد کو تلاش کر انھیں اورنگ آباد کے کلا گرام میں کورنٹائن کیا گیا۔

اورنگ آباد آئے سات افراد کو کورنٹائن
اورنگ آباد آئے سات افراد کو کورنٹائن
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 12:05 PM IST

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گوڑیلے نے بتایا ہے کہ دہلی مرکز سے سات لوگ اورنگ آباد پہنچے تھے اور شہر میں داخل ہونے کے بعد انھوں نے کتنے لوگوں سے ملاقات کی ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے، فی الحال ابھی سات لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

اورنگ آباد آئے سات افراد کو کورنٹائن

میئر نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی ہوم کورنٹائن نہیں کرنا ہے سب کو ڈاکٹر کی دیکھ بھال میں ہی کلا گرام میں ہی رکھنا ہے۔

قارئین اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ اورنگ آباد کی معروف گاندھی نگر کی مسجد میں تبلیغی جماعت میں آئے تیرہ افراد کو کرانتی چوک پولیس انھیں ایمبولینس میں بٹھا کر سرکاری اسپتال لے گئی۔

ساتھ ہی ان لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا میڈیکل چیک میں سب کی صحت نارمل ہونے کے بعد انہیں واپس چھوڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں اس سے قبل ایک خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد سے ضلع انتظامیہ کافی مستعد ہے، ضلع کے ہر گاؤں و تعلقہ میں لاک ڈاؤں پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے اور باہر سے آئے لوگوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.