مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں عیدگاہ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں کمیٹی کے ذمہ داران نے عیدگاہ کے تحفظ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عیدگاہ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر و آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی نے کہا کہ لشکر والی عیدگاہ جہاں برسوں سے مسلمانانِ شہر عیدین کی نمازیں ادا کرتے ہیں، اس سے ایک مذہبی و جذباتی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی جگہ پر جاگنگ ٹریک بنانا شہر میں امن کی فضا خراب کرنے جیسا کام ہے۔
وہیں عیدگاہ بچاؤ کمیٹی کے رکن راحیل احمد نے کہا کہ '6 مارچ کو مالیگاؤں شہر میں ریاستی وزیر بالا صاحب تھوراٹ تشریف لا رہے ہیں جن کا استقبال عیدگاہ بچاؤ کمیٹی کالے جھنڈے سے کرے گی کیونکہ کہ عیدگاہ جاگنگ ٹریک معاملہ میں ان کی جانب سے کسی بھی طرح کا کوئی تعاون پیش نہیں کیا گیا، جب کہ وہ اپنی پارٹی کی مضبوطی کے لیے شہر میں آرہے ہیں۔