ممبئی: کورونا کی نئی قسم Omicron Variant of Coronavirus نے پوری دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ اس طرح کورونا کا نیا ویرینٹ Omicron Variant اومیکرون نے بھارت میں بھی دستک دے دیا ہے.Omicron Alert In Mumbai اس لئے کورونا قواعد میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں.Omicron Cases In Maharashtra۔ اس کے علاوہ کورونا کے انفکشن کو روکنے کے لئے قومی کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے۔ فی الحال 18 برس سے کم عمر کے فرد کو ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیاSerum Institute of India کے سی ای او آدر پونا والا Adar Poonawalla نے کہا ہے کہ تین ماہ سے کم عمر کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اومیکرون کے پس منظر میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ذریعہ منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی.Mumbai Bans Large Gatherings۔
کورونا ویکسین اگلے چھ ماہ میں تین سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے تیار کر لی جائے COVID-19 vaccine for childrenگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ موصولہ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ کہنا محفوظ ہوگا کہ بوسٹر ویکسین کی خوراک اینٹی باڈیز حاصل کرنے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی ہے۔
کورونا کی ویکسین اب بچوں کو دستیاب ہوگی کیونکہ پورا ملک کورونا کی وبا سے نبرد آزما ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (DRA) نے Zykov-D ویکسین کو۱۲؍برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے ٹیکے لگانے کی منظوری دی۔ یہ پہلی ویکسین ہے جسے۱۲؍برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Omicron variant: 'کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے'
مرکزی حکومت نے Zykov-D ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں خریدنے کا حکم دیا ہے۔ ایک خوراک کی قیمت ٹیکس کے علاوہ ۳۵۸ روپے ہے۔ جس میں۹۳؍ روپے کے جیٹ ایپلی کیٹر کی قیمت بھی شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ محدود پیداواری صلاحیت کی وجہ سے ابتدائی مراحل میں ویکسین صرف بالغ افراد کو دیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے حکام نے حکومت کو بتایا کہ Zykov-D ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں ہر ماہ دستیاب ہوں گی۔