ETV Bharat / state

Seminar On Urdu اورنگ آباد میں نوجوانوں کی ادبی تنظیم ’اورنگ ادب‘ کا قیام - ادبی ذوق

اورنگ آ باد میں نوجوانوں کی ادبی تنظیم اورنگ ادب کا قیام عمل میں آیا۔تقریب میں نامورادیب، شاعروں اورمحبان اردو کی موجودگی میں تنظیم کا افتتاح ہوا۔ نوجوانوں میں ادبی شعور بیدار کرنا،مختلف اصناف پر طبع آزمائی تنظیم کا مقصد ہےSeminar On Urdu

اورنگ آ باد میں نوجوانوں کی ادبی تنظیم اورنگ ادب کا قیام

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 7:32 PM IST

ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ادبی ذوق رکھنے والے نوجوانوں نے ’’اورنگے ادب‘‘ نامی ایک ادبی تنظیم قائم کی ہے، معروف ادیب و فکشن نگار اسلم مرزا کی صدارت میں اس ادبی تنظیم کا افتتاح عمل میں آیا۔ Seminar On Urdu In Aurangabad

اورنگ آ باد میں نوجوانوں کی ادبی تنظیم اورنگ ادب کا قیام

اس موقع پر اردو کے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور محبان اردو نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، پروگرام میں موجود نامور ہستیوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں نیک خواہشات سے نوازا ، نوجوانوں کی اس پہل کو تاریخی پہل سے تعبیر کیا گیا۔امید ظاہر کی گئی کہ ادب کے افق پر نئے ستارے روشن ہوںگے اور اردو ادب کی ترقی و ترویج میں کلیدی کردار ادا کریںگے۔پروگرام میں طرحی مشاعرہ بھی ہوا جو رات دیر گئے تک جاری رہا ، اس مشاعرے میں نوجوان شاعروں نے اپنے منفرد انداز سے سماع باندھا ۔

اس دوران معروف فکشن نگار نور الحسن نے کہا کہ آج ہم ایسی تنظیم کا افتتاح کر رہے ہیں جسے آنے والی نسل کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور امید ہے کہ یہ تنظیم کی طرف سے اس طرح سے پروگرام کا انعقاد کئے جائیں گے جس سے سے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:SBUT Project in Mumbai ایس بی یو ٹی پروجیکٹ میں داؤد ابراہیم کی سرمایہ کاری

ڈاکٹر ارتکاز افضل نے کہا کہ یہ نئی تنظیم میں نوجوان ہے جو نئی پروازوں پر پہنچیں گے اور اللہ سے امید ہے کہ ان کی پرواز کامیاب ہو ساتھ ہی ارتکاز افضل نے نوجوانوں کے لئے ایک شعر بھی کہا۔

زمین پر بیٹھ کر کیا آسمان دیکھتا ہے
پروں کو کھول زمانہ اڑان دیکھتا ہے

فکشن نگار اسلم مرزا نے کہا کہ نئی نسل کے نمائندہ قلم کاروں نے ایک نئی تنظیم بزم اورنگ ادب کا قیام عمل میں لایا ہے اور یہ آنے والے وقت میں بہتر تنظیم ثابت ہو جس سے کئی سارے لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.