ETV Bharat / state

مولانا آزاد کی شخصیت پر یک روزہ سیمینار - مولانا آزاد ریسرچ سینٹر

مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی پر مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یک روزہ قومی سیمینار منعقد ہوا۔

maulana abul kalam azad
maulana abul kalam azad
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:04 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 10:54 PM IST

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد کی برسی کے موقع پر منعقد سیمینار میں ان کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں بتایا گیا۔

یک روزہ سیمینار

سیمینار میں شریک ڈاکٹر محمود صدیقی نے کہا کہ 'مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی ہندو مسلم اتحاد کے لیے وقف تھی۔ تقسیم وطن کو ہر بڑے لیڈر نے تسلیم کیا لیکن مولانا ابوالکلام آزاد ہمیشہ اس کے خلاف رہے۔'

مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ہوئے اس سیمینار میں ملک کی مختلف ریاستوں سے ریسرچ اسکالرز اور دانشوروں نے شرکت کی۔ سیمینار میں تقریباً پچاس سے زائد سہ لسانی مقالے پڑھے گئے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے اسی میں ملک و قوم کی بھلائی مضمر ہے۔

Last Updated : Feb 22, 2021, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.