ETV Bharat / state

مالیگاؤں: شب برأت سے متعلق پولیس انتظامیہ کی نئی گائیڈ لائن

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 5:23 PM IST

Updated : Mar 22, 2021, 6:07 PM IST

مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں شب برات کے پیش نظر مقامی پولیس انتظامیہ اور تمام قبرستانوں کے ذمہ داران کی پولیس کنٹرول روم میں آج ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں: شب برأت سے متعلق پولیس انتظامیہ کی گائیڈ لائن

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کی شناخت مسلم اکثریتی شہر کے طور پر کی جاتی ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے شب معراج اور شب برأت کے پیش نظر عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پولیس انتظامیہ کی نئی گائیڈ لائن

اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹر نے شب معراج اور شب برات کے لیے نئی گائیڈ لائن مرتب کی ہے۔

واضح رہے کہ شب برأت کے مبارک موقع پر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد قبرستان و مساجد کا رخ کرتی ہے۔ اس تعلق سے مقامی پولیس انتظامیہ کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے دوران میٹنگ تمام قبرستانوں کے ذمہ داران سے مختلف امور پر بات کی، مسائل دریافت کئے اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے بات کرکے ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک اور ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں شب برات کے موقع پر حفاظتی انتظامات اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ قبرستان انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے کہ قبرستان میں ایک وقت میں زیادہ بھیڑ نہ جمع ہو، قبرستان آنے والے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور قبروں کی زیادت، عبادات اور دعاء کے بعد وہاں سے نکل جائیں اور مقامی مساجد اور گھروں میں عبادت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹرختم، لشکر مصطفیٰ کے چار عسکریت پسند ہلاک

اس ضمن میں بڑا قبرستان انتظامیہ کی جانب سے نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ نیاز لودھی نے قبرستان کے راستوں پر غیر قانونی تجاوزات ہٹائے جانے، قبرستان میں پانی کی فراہمی جاری رکھنے، لائٹ، صاف صفائی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان انتظامیہ پولیس کا ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Last Updated : Mar 22, 2021, 6:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.