ETV Bharat / state

SDRF In Aurangabad سیلاب سے بچنے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹریننگ - سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ملک میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد لی جاتی ہے لیکن مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولیس محکمہ فائر بریگیڈ اور ندیوں کے کنارے رہنے والے لوگوں کو سیلاب سے بچنے کے لیے ایس ڈی آر ایف دھولیہ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی سیلاب کی صورت میں عام لوگوں کو بچایا جا سکے کے یہ ٹریننگ اورنگ آباد شہر میں واقع ہرسول تالاب میں تین دن کے لیے رکھی گئی ہے

سیلاب سے بچنے کے لیے ایس ڈی آر ایف  دے رہے ہیں ٹریننگ

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 12:14 PM IST

سیلاب سے بچنے کے لیے ایس ڈی آر ایف دے رہے ہیں ٹریننگ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین روزہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر استک کمار پانڈے نے کہا کہ آفت کی صورت میں کس طرح کام کرنا چاہیے۔ اس کی تربیت پر زور دیتے ہوئے شہر کے ہر سول تالاب پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورنگ آباد کی جانب سے تین روزہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام انعقاد کیا جاتا ہے۔

ریسکیو ورک ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کلکٹر استک کمار پانڈے نے کیا۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ موجود تھے۔ مذکورہ ٹریننگ کا اہتمام 19 سے 21 جون تک کیا گیا ہے۔ یہ ٹرینینگ ایس ڈی آر ایف دھولے کے ذریعے دی جا رہی ہے۔ اس تین روزہ ٹریننگ میں پولیس فورس ، فائر ڈپارٹمنٹ، ہوم گارڈ، اور دریاؤں کے کنارے بسے گاؤں کے ذمہ داروں کو دی جا رہی ہے۔

اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو ٹریننگ سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ ٹرینگ پری پلاننگ اور حالات سے نمٹنے دونوں سکھائے گی اس طرح کی تربیت حاصل کرنے سے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور انہیں نئی توانائی ملتی ہے۔ اس طرح کی مقامی سطح پر تربیت کے انعقاد کرنیکی آگے بھی کوشش کی جائے گئی۔

ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ گوداوری ندی کے کنارے بارش کے موسم کے دوران پانی بہت زیادہ آ جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی سارے گاؤں کو خالی بھی کیا جاتا ہے اسی لیے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو ایس ڈی آر ایف کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی بھی قدرتی آفات سے یہ لوگ مقابلہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:All India Muslim Majlis E Mashawrat مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر آل انڈیا مجلس مشاورت کا اجلاس

ایس ڈی آر ایف کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ پولیس، ہوم گارڈ اور فائر بریگیڈ کے عملے کو جو ٹریننگ دی جا رہی ہے وہ اس لئے دی جارہی ہے کہ آنے والے وقت میں اگر کسی بھی قسم کی قدرتی آفت آتی ہے تو اس سے پہلے کس طرح تیاری کی جائے اور اس کے بعد کس طرح سے لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا جا سکتا ہے اس کی تربیت دی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.