ETV Bharat / state

SDPI in Aurangabad ایس ڈی پی آئی کا اورنگ آباد میونسپل انتخابات میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:11 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنی قسمت آزمائے گی۔ ایس ڈی پی آئی نے میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ SDPI Will Contest AMC Election In Aurangabad AMC Election

ایس ڈی پی آئی کا اورنگ آباد میونسپل انتخابات میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرح ایس ڈی پی آئی نے زور شور سے تیاری شروع کردی ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آئندہ مونسپل انتخابات میں امیدوار اتارنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہر وارڈ میں پارٹی کی شاخوں کا قیام، رکنیت سازی کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کو در پیش مشکلات حل کرنے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ SDPI Will Contest In Aurangabad Municipal Corporation Election

اورنگ آباد میں پریس کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے نیشنل ایگزیکٹیو رکن اظہر تمبولی نے بتایا کہ ان کی پارٹی (ایس ڈی پی آئی) آئندہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنے امیدوار اُتارے گئی۔ ساتھ ہی ان انتخابات میں کچھ ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں سے اتحاد کرنے سے متعلق پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اظہر تمبولی نے کہا کہ اورنگ آباد شہر میں مقامی باشندوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں، لیکن عوامی نمائندے اور انتظامیہ ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔ان کی عدم توجہی کے سبب عام لگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںMuslim Youth Forum Aurangabad مسلم یوتھ فورم کی تعلیمی خدمات کے چھ سال مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ووٹروں نے جن نمائندوں کو کارپوریٹر منتخب کیا تھا،وہ عوام کی امیدوں پر کھرے نہیں اتر پائے۔ کارپوریٹرز نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔شہر کے مسلم اکثریتی وارڈوں میں کچرا، پانی، ڈرینج لائن۔سڑکوں کا برا حال ہے۔صحت اور تعلیم کے مسائل ہیں۔ایس ڈی پی آئی نے عوام کے مسائل کے حل کرنے احتجاج کے علاوہ دیگر اقدامات بھی کئے ہیں ۔ لہذا ایس ڈی پی آئی آئندہ انتخابات میں عوامی مسائل کے حل کرنے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔ایس ڈی پی آئی کے رہنما نے کہاکہ اگر ووٹرز انہیں خدمت انجام دینے کا موقع دیتے ہیں تو وہ ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے SDPI Will Contest In Aurangabad Municipal Corporation Election

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.