ETV Bharat / state

SDPI Reaction ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 3:33 PM IST

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر سید کلیم نے کہاکہ مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ لیا جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں مذہب کو پولرائز کر کے فائدہ حاصل کرنا ہے۔ لہذا من مانے طور پر جاری کردہ نام تبدیلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔

ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا یعنی (ایس ڈی پی ائی) کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد تبدیلی نام کو لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ یہ دھرنا صبح گیارہ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہیں گا۔

ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کا جو نام تبدیل کیا گیا ہے وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، اور اس میں سیاست بھی ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

ساتھ ہی ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاجی دھرنا کرنے کا کوئی اور مقصد نفرت پھیلانا نہیں ہے بلکہ ہم سیکولر اور ائین کی روشنی میں اورنگ آباد تبدیلی نام کی آواز کو اٹھانا چاہتے ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور جس طرح سے سیاست کی جا رہی ہے وہ عوام کے ساتھ دھوکہ دہی بھی کی جا رہی ہے، سماج میں نفرت پھیلانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Govt Science & Arts College Aurangabad گورنمنٹ سائنس اینڈ آرٹس کالج کے سو سال مکمل

انہوں نے کہاکہ ملک کو آزاد ہو کر 75 سال ہو چکے ہیں اور آج ہم 75واں آزادی کا امرت ماہ اُتساؤ منا رہے ہیں ہمارے آبا و اجداد نے بھی اورنگ آباد نام کو ہی کہا ہے،اور ہمارا شہر آج دنیا بھر میں اورنگ آباد شہر کے نام سے ہی مشہور ہے لیکن آج فرقہ پرست طاقتیں اورنگ آباد کے نام تبدیل کر کے خوش ہو رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.