ETV Bharat / state

بابری مسجد کی برسی پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 8:44 PM IST

اٹھائیس برس قبل 6 دسمبر 1992 ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں واقع بابری مسجد کو ایک مشتعل مجمع نے منہدم کر دیا تھا۔

بابری مسجد کی برسی پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا
بابری مسجد کی برسی پر ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا

بابری مسجد کے انہدام کو 28 برس بیت گئے ہیں، اس کو لے کر مخلتف تنظیموں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بابری مسجد کی برسی کے موقع پر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایس ڈی پی آئی نے بابری مسجد پر دیے جانے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے روشن گیٹ علاقے میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟

یہاں مظاہرین نے بابری مسجد کی بازیابی کا عزم کیا اس موقع پر بابری مسجد کی بازیابی کے نعرے لگائے گئے۔

دھرنے میں شامل ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کے معاملے میں ملک کی عدالت عظمی نے انصاف نہیں کیا اور یہ ملک کے مستقبل کے لیے اچھی علامت نہیں ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صرف بابری مسجد ہی نہیں بلکہ ملک کا سیکولر ڈھانچہ خطرے میں ہے اور آر ایس ایس اس ملک میں برہمن راج لانے کے درپے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بلائے گئے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے اور ان کے ساتھ نعرے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.