ETV Bharat / state

ناسک ضلع میں 4 جنوری سے اسکولوں کا آغاز

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:37 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے دیہی اور شہری علاقوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے اسکولوں کا آغاز 4 جنوری سے کیا جائے گا۔

ناسک ضلع میں 4 جنوری سے اسکولوں کا آغاز
Schools start from January 4 in Nasik district

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے دیہی اور شہری علاقوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے اسکولوں کا آغاز 4 جنوری سے کیا جائے گا۔ جس کے لئے منصوبہ بندی ضلع پریشد، میونسپل کارپوریشن اور صحت عامہ کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے پورے ضلع میں کوویڈ ویکسین پروگرام کے نفاذ کے لئے انتظامات پہلے سے ہی کر رکھے ہیں۔ اس طرح کی معلومات ریاست کے وزیر برائے تغذیہ و شہری سپلائی چھگن بھجبل نے دی ہے۔

وزیر موصوف ناسک ضلع کلکٹریٹ کے مرکزی ہال میں منعقدہ کورونا جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر سورج مانڈھڑے، کمشنر پولیس دیپک پانڈے، میونسپل کمشنر کیلاش جادھو، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس سچن پاٹل، مالیگاؤں میونسپل کمشنر دیپک کسار، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر رتنا راون کھنڈے، ڈپٹی کلکٹر وسانتی مالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کپل آہر، میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باپو صاحب نگرگوجے، میونسپل نوڈل آفیسر اگاتیک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اویش پیلوڈ پرکاش ننداپورکر، ڈاکٹر اتکرش دودھیا وغیرہ موجود تھے۔

رابطہ وزیر بھجبل نے کہا کہ ضلع میں چار جنوری سے اسکولوں کو شروع کرنے کے لئے، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کونسل اور محکمہ صحت عامہ کے عہدیداروں کو چاہئے کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کے ٹیسٹ کروانے کے لئے ہر تعلقہ میں منصوبہ بندی کریں۔ تاکہ اسکول شروع ہونے تک تمام متعلقہ اساتذہ اور اسکول کے عملے کو بروقت کوویڈ انسپکشن رپورٹ موصول ہونے کے بعد اسکول جانے میں کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔ اسی طرح اگلے کچھ دنوں میں تمام اسکولوں کو قابل استعمال بنادیا جائے۔ بھجبل نے کہا کہ اتنا ہی نہیں اسکول کا آغاز ہوجانے کے بعد اسکول میں موجود ہر فرد کو ماسک پہننا، محفوظ فاصلہ اور باقاعدگی سے سینیٹائزر استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

اجلاس کے موقع پر ضلع کلکٹر آفس کی جانب سے صحافیوں کے لئے ایک خصوصی پریزنٹیشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تاکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام سے متعلق تمام افراد کے تجسس کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام تک سرکاری معلومات پہنچائیں۔ اس پریزنٹیشن کے ذریعہ، ڈاکٹروں کی جانب سے کوویڈ ویکسین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اور تمام صحافیوں کے سوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دیئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.