ETV Bharat / state

Education Expo in Aurangabad اورنگ آباد کتاب میلے میں اسکولی طلبا کا ہجوم - اردو ایجوکیشن ایکسپو اورنگ آباد

اورنگ آباد میں کتاب میلہ اور اردو ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسکولی طلبہ و طالبات بڑے پیمانے پر کتابیں خریدنے کے لیے آرہے ہیں۔ اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں منعقد ایکسپو میں نمائش اور اسکولی طلبہ و طالبات کے بیچ مقابلے بھی رکھے گئے ہیں خاص طور پر شام کے وقت آنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

اورنگ آباد میں اسکولی طلبا کا کتاب میلے میں ہجوم

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 1:27 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اردو ایجوکیشن ایکسپو Education Expo 2022 کا آغاز ہوا ہے۔ اس ایجوکیشن ایکسپو میں ملک کی مختلف ریاستوں کے کتب فروش اور مختلف اشیا کے اسٹال لگے ہیں، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس نمائش میں اردو کی ترقی و ترویج اور طلبا میں مطالعے کے رجحان کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میلہ اور اردو ایجوکیشن ایکسپو میں اسکولی طلبہ و طالبات بڑے پیمانے پر کتابیں خریدنے کے لیے آرہے ہیں۔ اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں منعقد ایکسپو میں نمائش اور اسکولی طلبہ و طالبات کے بیچ مقابلے بھی رکھے گئے ہیں خاص طور پر شام کے وقت آنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ حالانکہ کتاب میلے میں دینی مدارس کے نصاب، سائنس، تاریخ، تفریح ​​اور ادب سے متعلق بہت ساری کتابیں موجود ہیں جیسے ہر کوئی پسند کر رہے ہیں چنانچہ خواتین کا رجحان مذہبی، تعلیمی اور ادبی کتابوں کی طرف ہے۔ School Students Crowd at Book fair in Aurangabad

اورنگ آباد میں اسکولی طلبا کا کتاب میلے میں ہجوم

یہ بھی پڑھیں:

اس کتاب میلے میں قومی پبلشروں اور مقامی کتب فروشوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر و اطراف کے تعلیمی اداروں اور اسکولوں نے بھی اپنے اسٹال لگاکر طلبہ کے ذریعے سے تیار کردہ پروجیکٹس کی نمائش کی ہے۔ خاص طور پر اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ اپنے نے طلبہ و طالبات کے ساتھ بڑی تعداد میں عام خاص میدان میں منعقد اردو کتاب میلے میں پہنچ رہے ہیں۔ طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول کی جانب سے انہیں اس کتاب میلے میں لایا گیا اور اساتذہ کا کہنا ہے اس طرح کے پروگراموں سے اسکولی طلباء میں کانفیڈنس لیول بڑھتا ہے اور انہیں نئے نئے تجربات بھی سیکھنے کو ملتے ہیں اور کئی سارے ایسے بھی طلبہ و طالبات ہے جنہوں نے اس کتاب میلے سے کتابیں خریدی ہیں۔

17277514
17277514

بتایا گیا ہے کہ اس کتاب میلے میں کہیں سارے مقابلے بھی منعقد کیے گئے ہیں ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جو کتابیں بازاروں میں دستیاب نہیں ہوتی ہیں وہ کتابیں اس کتابی میلے میں مل رہی ہیں۔ خاص طور پر شام کے وقت آنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، حالانکہ کتاب میلے میں دینی مدارس کے نصاب، سائنس، تاریخ، تفریح ​​اور ادب سے متعلق بہت سی کتابیں موجود ہیں، جن میں نوجوان متاثر کن کتابوں کو پسند کر رہے ہیں۔ چنانچہ خواتین کا رجحان مذہبی، تعلیمی اور ادبی کتابوں کی طرف زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.