ETV Bharat / state

ممبئی: فیس سے متعلق اسکول کی من مانیاں جاری - lockdowan and coronavirus

ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، جس کے سبب ہر ادنیٰ سے اعلیٰ فرد کی مالی حالت خستہ ہوگئی۔

فیس سے متعلق اسکول کی من مانیاں جاری
فیس وصولی کو لے اسکول کی من مانی جاری
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:48 PM IST

حکومت نے اسی وجہ سے طلبہ طالبات کی فیس کو لیکر کسی بھی طرح کی سختی کرنے سے صاف منع کیا ہے تاہم حقیقت اسکے برعکس نظر آ رہی ہے۔

عتیق چودھری ممبئی کے گرانٹ علاقے میں رہتے ہیں۔

گرانٹ روڈ پر واقع پانڈے اسکول میں انکی دو بیٹیاں زیر تعلیم ہیں۔ اس برس آن لائن کلاسز کئی دنوں تک جاری رہیں لیکن فیس کے کچھ پیسے بقایہ ہونے کے سبب اسکول نے انہیں فیس جمع کرنے کا نوٹس بھیج دیا ۔

فیس سے متعلق اسکول کی من مانیاں جاری

اس کے بعد ہفتے میں دو دن چلنے والی آن لائن کلاسز کو بھی بند کر دیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں اسکول انتظامیہ سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

اسکول کے باہر متاثرہ شخص عتیق چودھری سے اس بارے میں بات کرنی چاہی تو اسکول کی جانب سے مبینہ داخل اندازی شروع کردی گئی۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کی بھی کوشش کی ۔

تاہم اس کے باوجود نمائندے نے اپنا سوال مسلسل جاری رکھا تو وہ فرار ہوگئے۔

اسکول کا یہ رویہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ہوا ہے، جوآپ کی آنکھوں کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں:آگ متاثرین کو نئے راشن کارڈ کا تحفہ

بچوں کے والدین کے ساتھ کیسا ہے یہ جاننے کے لئے آپ ایک اسکول کی پرنسپل کی گفتگو کی ریکارڈنگ ملاحظہ فرمائیں۔ جو کہ خبر کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہے۔

یہ آواز مبینہ طور پر پرنسپل ہٹاکسی مستری کی ہے جو طلبا کے والدین سے فیس جمع کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

تاہم یہ بات ذہن نشیں رہے کہ اس وائرل آڈیو کلپ کی تصدیق ای ٹی وی بھارت نہیں کرتا ہے۔ یہ محض اس خبر کی تصدیق کے لیے ہے کہ والدین اور بچوں کے ساتھ اسکول انتظامیہ کا کیسا رویہ ہے۔ جسے کسی مہذب معاشرے میں پسند نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.